🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. فضيلة الشام
شام کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2938
أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد البغدادي، حدثنا يحيى بن أيوب العَلَّاف، حدثنا سعيد بن أبي مريم، أخبرنا محمد بن جعفر بن أبي كَثير، حدثنا شَرِيك بن عبد الله بن أبي نَمِرٍ، عن عطاء بن يَسَار، عن أبي ذرٍّ أنه قال: دخلتُ المسجدَ يومَ الجُمُعة، والنبيُّ ﷺ يَخطُب، فجلستُ قريبًا من أُبيِّ بن كعب، فقرأَ النبيُّ ﷺ سورةَ براءةَ، فقلت لأُبي: متى نَزَلَت هذه السورةُ؟ قال: فتجهَّمَني ولم يُكلِّمْني؛ قال: وذكر الحديث (1) . هكذا وجدتُه في كتابي، وطلبتُه في المسانيد فلم أجده بطوله، والحديث بإسنادٍ صحيح.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2902 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں جمعہ کے دن مسجد نبوی میں گیا، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ میں ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے قریب جا کر بیٹھ گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ براءت پڑھی، میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: یہ سورۃ کب نازل ہوئی؟ انہوں نے میری طرف غصے سے دیکھا اور کوئی کلام نہیں کیا۔ اس کے بعد پوری حدیث کا ذکر ہے۔ ٭٭ میں نے اپنی کتاب میں بھی اس حدیث کو ایسا ہی پایا ہے۔ میں نے اس کو مسانید میں بھی بہت ڈھونڈا لیکن پوری مفصل حدیث مجھے کہیں سے بھی نہیں مل سکی بہرحال یہ حدیث اپنی اسناد کے ہمراہ صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 2938]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2938 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح. وقد سلف عند المصنف برقم (1072)، وذكرنا في تخريجه هناك تتمة الحديث.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے۔ یہ پہلے مصنف کے ہاں نمبر (1072) پر گزر چکی ہے اور ہم نے وہاں حدیث کا بقیہ حصہ ذکر کیا تھا۔