🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. هدينا مخالف لهديهم
ہمارا طریقہ ان کے طریقے کے خلاف ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3135
حدثنا محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا علي بن الحسن الهلالي، حدثنا عبد الله بن الوليد العَدَني، حدثنا سفيان، عن ابن جُرَيج، حدثني يحيى بن عُبيدٍ، عن أبيه، عن عبد الله بن السائب، عن أبيه السائب قال: سمعت النبيَّ ﷺ يقول ما بين الرُّكْن اليَمَاني والحَجَر:"ربَّنا آتنا في الدنيا حسنةً وفي الآخرةِ حسنةً وقِنَا عذابَ النار" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3098 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کے والد سیدنا سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو رکن یمانی اور حجر (اسود) کے درمیان یہ دعا مانگتے سنا ہے: رَبَّنَآ ٰاتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرۃ: 201) اے رب ہمارے ہمیں دنیا میں بھلائی دے اور ہمیں آخرت میں بھلائی دے اور ہمیں عذاب دوزخ سے بچا ۔۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3135]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3135 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده محتمل للتحسين، والصحيح أنَّ هذا الحديث من رواية عبد الله بن السائب عن النبي ﷺ، فقد خالف سفيان -وهو الثوري- جمعٌ فرووه عن ابن جريج من حديث عبد الله ابن السائب كما سلف برقم (1691)، لا من حديث أبيه السائب بن أبي السائب، وكلاهما له صحبة.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند تحسین (حسن قرار دیے جانے) کا احتمال رکھتی ہے، 🔍 فنی نکتہ / علّت: اور صحیح یہ ہے کہ یہ حدیث عبداللہ بن السائب کی نبی ﷺ سے روایت ہے؛ کیونکہ سفیان (ثوری) کی مخالفت ایک جماعت نے کی ہے اور انہوں نے اسے ابن جریج سے عبداللہ بن السائب کی حدیث سے روایت کیا ہے جیسا کہ نمبر (1691) پر گزر چکا ہے، نہ کہ ان کے والد السائب بن ابی السائب کی حدیث سے، اور ان دونوں کو صحابیت حاصل ہے۔