المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
51. قصة نزول تحريم الخمر
شراب کی حرمت کے نازل ہونے کا واقعہ
حدیث نمبر: 3138
[أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا] أحمد بن مِهْران [ابن خالد] (1) حدثنا عبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن أبي مَيسَرة، عن عمر؛ قال: لما نزل تحريمُ الخمر، قال عمر: اللهمَّ بيِّن لنا في الخمر بيانًا شافيًا، فنزلت: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ﴾ [البقرة: 219] التي في سورة البقرة، فدُعِيَ عمرُ فقُرئَت عليه، فقال: اللهمَّ بيِّن لنا في الخمر بيانًا شافيًا، فنزلت التي في المائدة، فدُعِيَ عمرُ فقُرئَت عليه، فلما بلغ: ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ [المائدة: 91] ، قال عمر: قد انتَهَينا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3101 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3101 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دعا مانگی: یا اللہ! ہمارے لیے شراب کے متعلق کوئی تسلی بخش حکم فرما، تو سورۂ بقرہ کی یہ آیت نازل ہوئی: یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ (البقرۃ: 219) ” تم سے شراب اور جوئے کا حکم پوچھتے ہیں “۔۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا کر یہ آیت سنائی گئی، انہوں نے پھر دعا مانگی: یا اللہ! شراب کے متعلق ہمارے لیے کوئی تسلی بخش ارشاد فرما۔ تو پھر سورۂ مائدہ کی یہ آیت نازل ہوئی: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ ٰامَنُوْآ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ (المائدۃ: 90) ” اے ایمان والو! شراب اور جُوا اور بُت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ “۔۔ پھر سیدنا عمر کو بلا کر یہ آیت سنائی گئی، جب اس مقام پر پہنچے: فَھَلْ اَنْتُمْ مُّنْتَھُوْنَ (المائدۃ: 91) ” تو کیا تم باز آئے “۔۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: ہم رُک گئے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3138]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3138 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن مهران. أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السَّبيعي، وأبو ميسرة: هو عمرو بن شُرَحبيل.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور یہ سند احمد بن مہران کی وجہ سے ’حسن‘ ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابو اسحاق سے مراد ’عمرو بن عبداللہ السبیعی‘ ہیں، اور ابو میسرہ سے مراد ’عمرو بن شرحبیل‘ ہیں۔
وأخرجه النسائي (5031) عن أبي داود سليمان بن سيف، عن عبيد الله بن موسى، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے نسائی نے (5031) میں ابو داود سلیمان بن سیف سے، انہوں نے عبید اللہ بن موسیٰ سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه أحمد 1 / (378)، وأبو داود (3670)، والترمذي (3049) من طرق عن إسرائيل، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد نے 1/ (378)، ابوداؤد نے (3670)، اور ترمذی نے (3049) میں اسرائیل کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وانظر ما سيأتي برقم (7409) و (7410).
🧾 تفصیلِ روایت: اور دیکھیے جو آگے نمبر (7409) اور (7410) پر آئے گا۔
قوله: "لمَّا نزل تحريم الخمرة" أي: لمَّا أراد الله تعالى إنزال تحريم الخمر.
📝 نوٹ / توضیح: قول: "لمَّا نزل تحريم الخمرة" یعنی: جب اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت نازل کرنے کا ارادہ فرمایا۔