🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
113. الْمَسْجِدُ الَّذِي أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مَسْجِدُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
وہ مسجد جو تقویٰ پر قائم کی گئی وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3326
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي (2) ، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا هشام بن عمّار السُّلَمي، حدثنا صَدَقة بن خالد، عن عُتْبة بن أبي حَكيم، حدثني طلحة بن نافع، حدثني أبو أيوب الأنصاري وجابر بن عبد الله وأنس بن مالك: أنَّ هذه الآيةَ لما نزلت: ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [التوبة: 108] ، قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ الأنصار، إنَّ الله قد أثنى عليكم في الطُّهور خيرًا، فما طُهورُكم هذا؟" قالوا: نتوضَّأُ للصلاة، ونغتسلُ من الجَنَابة، ونستنجي بالماء، قال:"هو ذاكَ فعَليكُم به" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3287 - صحيح
سیدنا ابو ایوب انصاری، سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ جب یہ آیت ﴿فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا﴾ [سورة التوبة: 108] اس میں ایسے لوگ ہیں جو پاک رہنے کو پسند کرتے ہیں نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے گروہِ انصار! اللہ تعالیٰ نے طہارت و پاکیزگی کے معاملے میں تمہاری بہترین تعریف فرمائی ہے، پس تمہاری وہ پاکیزگی کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں، جنابت سے غسل کرتے ہیں اور پانی کے ساتھ استنجا کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہی وہ (اعلیٰ طریقہ) ہے، پس تم اسے لازم پکڑ لو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3326]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 3326] [ترقيم الشركة 3306] [ترقيم العلميه 3287]

الحكم على الحديث: إسناده حسن

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3326 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: العنبري.
📝 نوٹ / توضیح: قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "العنبری" بن گیا ہے۔
(1) إسناده حسن إن شاء الله.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ان شاءاللہ حسن ہے۔
وأخرجه ابن ماجه (355) عن هشام بن عمار، بهذا الإسناد. وانظر ما سلف برقم (561).
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن ماجہ (355) نے ہشام بن عمار سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اور جو رقم (561) پر گزر چکا ہے اسے دیکھ لیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3326 in Urdu