🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
193. تَفْسِيرُ سُورَةِ الْمُؤْمِنُونَ
سورۂ المؤمنون کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3521
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أَبي. وأخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق؛ قالا: أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا يونس بن سُلَيم، قال: أَملَى عليَّ يونسُ بن يزيد الأَيْلي صاحبُ الزُّهْري، عن ابن شِهاب، عن عُروة بن الزُّبير، عن عبد الرحمن بن عبدٍ القارِيِّ قال: سمعت عمرَ بن الخطَّاب يقول: كان رسول الله ﷺ إذا نَزَلَ عليه الوحيُ سُمِع عنده دَوِيٌّ كدَوِيِّ النَّحل، فمَكَثْنا ساعةً، فاستقبل القِبلَة ورفع يديه فقال:"اللهمَّ زِدْنا ولا تَنْقُصْنا، وأكرِمْنا ولا تُهِنَّا، وأعطِنا ولا تَحرِمْنا، وآثِرْنا ولا تُؤثِرْ علينا، وارضَ عنّا وأَرْضِنا"، ثم قال:"لقد أُنزِلَ عليَّ عشرُ آيات مَن أقامهنَّ دَخَلَ الجنة"، ثم قرأ: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (1) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ الآيات (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3479 - سئل عبد الرزاق عن شيخه ذا فقال لا أظنه شيء
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ کے پاس شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز سنائی دیتی تھی۔ ہم ایک گھڑی ٹھہرے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھائے اور یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ زِدْنَا وَلَا تَنْقُصْنَا، وَأَكْرِمْنَا وَلَا تُهِنَّا، وَأَعْطِنَا وَلَا تَحْرِمْنَا، وَآثِرْنَا وَلَا تُؤْثِرْ عَلَيْنَا، وَارْضَ عَنَّا وَأَرْضِنَا» اے اللہ! ہمیں زیادہ عطا فرما اور ہمیں کم نہ کر، ہمیں عزت دے اور ہمیں رسوا نہ کر، ہمیں عطا فرما اور ہمیں محروم نہ رکھ، ہمیں ترجیح دے اور ہم پر (کسی اور کو) ترجیح نہ دے، ہم سے راضی ہو جا اور ہمیں راضی کر دے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر دس ایسی آیتیں نازل ہوئی ہیں کہ جس نے انہیں (اپنی زندگی میں) قائم کر لیا وہ جنت میں داخل ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ (1) الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 1-2] سے (دسویں آیت) تک تلاوت فرمائیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3521]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة يونس بن سُليم. إسحاق: هو ابن راهويه. وقد سلف برقم (1982) من طريق أحمد بن حنبل وإسحاق بن إبراهيم الدَّبري عن عبد الرزاق.» [ترقيم الرساله 3521] [ترقيم الشركة 3500] [ترقيم العلميه 3479]

الحكم على الحديث: إسناده ضعيف

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3521 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لجهالة يونس بن سُليم. إسحاق: هو ابن راهويه. وقد سلف برقم (1982) من طريق أحمد بن حنبل وإسحاق بن إبراهيم الدَّبري عن عبد الرزاق.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند یونس بن سلیم کی "جہالت" کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ اسحاق: ابن راہویہ۔ یہ (1982) پر احمد بن حنبل اور اسحاق الدبری عن عبد الرزاق کے طریق سے گزر چکی ہے۔
وأخرجه النسائي (1443) عن إسحاق بن إبراهيم - وهو ابن راهويه - بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے نسائی (1443) نے اسحاق بن ابراہیم (ابن راہویہ) سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3521 in Urdu