المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
197. تَحْرِيمُ الْمُتْعَةِ
متعہ کی حرمت
حدیث نمبر: 3528
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهدُ الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مِهرانَ الأصبهاني، حدثنا محمد بن سابقٍ، حدثنا مالك بن مِغوَل، عن عبد الرحمن بن سعيد بن وَهْب، عن عائشة قالت: قلت: يا رسول الله، قولُ الله ﷿: ﴿وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ﴾ [المؤمنون: 60] ، أهو الرجلُ يَزْني ويَسرِق ويشربُ الخمر وهو مع ذلك يخافُ اللهَ ﷿؟ قال:"لا، ولكنه الرجلُ يصومُ ويُصلِّي ويتصدَّقُ وهو مع ذلك يخافُ اللهَ ﷿" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3486 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3486 - صحيح
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ عزوجل کا یہ فرمان ﴿وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ﴾ [سورة المؤمنون: 60] ”اور وہ جو دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل ڈر رہے ہوتے ہیں،“ کیا اس سے مراد وہ شخص ہے جو زنا، چوری اور شراب نوشی کرتا ہے اور اس کے باوجود اللہ عزوجل سے ڈرتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو روزہ رکھتا ہے، نماز پڑھتا ہے اور صدقہ دیتا ہے اور اس کے باوجود اللہ عزوجل سے ڈرتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3528]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3528]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه بين عبد الرحمن بن سعيد وعائشة، فإنه لم يسمع منها كما قال أبو حاتم الرازي.» [ترقيم الرساله 3528] [ترقيم الشركة 3507] [ترقيم العلميه 3486]
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف لانقطاعه بين عبد الرحمن بن سعيد وعائشة
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3528 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف لانقطاعه بين عبد الرحمن بن سعيد وعائشة، فإنه لم يسمع منها كما قال أبو حاتم الرازي.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند عبد الرحمٰن بن سعید اور عائشہ کے درمیان "انقطاع" کی وجہ سے "ضعیف" ہے۔ ابو حاتم کے بقول انہوں نے عائشہ سے نہیں سنا۔
وأخرجه أحمد (42/ 25263) و (25705)، وابن ماجه (4198)، والترمذي (3175) من طرق عن مالك بن مغول، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد، ابن ماجہ اور ترمذی نے مالک بن مغول کے طریق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3528 in Urdu