المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
389. تَفْسِيرُ سُورَةِ النَّازِعَاتِ
تفسیر سورۂ النازعات
حدیث نمبر: 3938
أخبرنا أبو النَّضْر الفقيه، حدَّثنا معاذ بن نَجْدة القرشي، أخبرنا قَبيصة بن عُقْبة، حدَّثنا سفيان، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن الطُّفيل بن أبيِّ بن كعب، عن أبيِّ بن كعب قال: كان رسول الله ﷺ إذا ذهب ربعُ الليل قال:"يا أيُّها الناسُ، اذكُروا الله، يا أيُّها الناسُ، اذكُروا الله، جاءت الرَّاجفةُ تَتْبعُها الرادفةُ، جاء الموتُ بما فيه، جاء الموتُ بما فيه". فقال أبي بن كعب: يا رسول الله، إني أُكثِرُ الصلاةَ عليك، فكم أجعلُ [لك] من صلاتي؟ قال:"ما شئت" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3894 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3894 - صحيح
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رات کا چوتھائی حصہ گزر جاتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (بیدار ہو کر) فرماتے: ”اے لوگو! اللہ کو یاد کرو، اے لوگو! اللہ کو یاد کرو، (قیامت کا پہلا صور) «الرَّاجفةُ» آ گیا ہے جس کے پیچھے دوسرا صور «الرادفةُ» آئے گا، موت اپنی تمام تر ہولناکیوں کے ساتھ آ پہنچی ہے، موت اپنی تمام تر ہولناکیوں کے ساتھ آ پہنچی ہے۔“ پس سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں آپ پر کثرت سے درود بھیجتا ہوں، تو میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپ کے لیے (درود کے لیے) مخصوص کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تم چاہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3938]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3938]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل. سفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3938] [ترقيم الشركة 3916] [ترقيم العلميه 3894]
الحكم على الحديث: إسناده حسن
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3938 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل. سفيان: هو الثوري.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند عبد اللہ بن محمد بن عقیل کی وجہ سے متابعات اور شواہد میں "حسن" ہے۔ سفیان سے مراد "الثوری" ہیں۔
وقد سلف برقم (3620).
📖 حوالہ / مصدر: یہ پہلے نمبر (3620) پر گزر چکی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3938 in Urdu