🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
389. تَفْسِيرُ سُورَةِ النَّازِعَاتِ
تفسیر سورۂ النازعات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3939
حدَّثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدَّثنا بِشْر بن موسى الأسَدي، حدَّثنا الحُميدي، حدَّثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عُرْوة، عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يُسأَلُ عن الساعةِ حتى أُنزِلَ عليه: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا (42) فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ [النازعات: 42 - 44] ، قال: فانتَهى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، فإنَّ ابن عُيَينة كان يُرسِله بأَخَرةٍ. 80 - تفسير سورة (عبس وتولَّى)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے متعلق پوچھا جاتا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا (42) فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ [سورة النازعات: 42-44] لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا؟ آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ؟ اس کا علم تو صرف آپ کے رب ہی تک (محدود) ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس بارے میں گفتگو کرنے سے) سکوت فرما لیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ ابن عیینہ آخری عمر میں اسے مرسل روایت کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3939]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،سفيان: هو ابن عيينة. وقد سلف برقم (7).» [ترقيم الرساله 3939] [ترقيم الشركة 3917]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3939 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده صحيح. سفيان: هو ابن عيينة. وقد سلف برقم (7).
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔ سفیان سے مراد "ابن عیینہ" ہیں۔ یہ پہلے نمبر (7) پر گزر چکی ہے۔
قوله: فانتهى، لم يرد إلّا عند المصنف في هذا الموضع، والمراد: انتهى السائل عن سؤاله عن الساعة.
📝 نوٹ / توضیح: قول "فانتهى" صرف مصنف کے ہاں اس جگہ آیا ہے، اس سے مراد ہے: سائل قیامت کے بارے میں اپنے سوال سے رک گیا۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3939 in Urdu