🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. هِجْرَةُ عُثْمَانَ مَعَ رُقَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا إِلَى الْحَبَشَةِ
حضرت عثمانؓ اور حضرت رقیہؓ کی حبشہ کی طرف ہجرت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4293
فحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبّار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: قال أبو طالبٍ أبياتًا للنجاشيِّ يَحضُّهم على حُسْن جوارهم والدَّفْع عنهم: تَعَلَّمُ خِيارَ الناسِ أن مُحمدًا … وزيرٌ لِمُوسى والمسيحِ ابن مَريمِ أتى بهُدًى مثلَ الذي أتَيَا به … فكلٌّ بأمرِ اللهِ يَهدي ويَعصِمُ وإنكمُ تتلونَه في كتابِكُمْ … بصِدقِ حديثٍ لا حديثِ المُتَرجِّمِ وإنّك ما تَأتيكَ منها عصابةٌ … بفضلِكَ إِلّا أُرجِعُوا بالتَّكرُّمِ (1)
ابن اسحاق سے روایت ہے کہ ابو طالب نے نجاشی کے متعلق چند اشعار کہے جن میں انہیں مسلمانوں کے ساتھ حسنِ جوار اور ان کی مدافعت پر ابھارا گیا تھا: اے لوگوں میں بہترین شخص! یہ جان لیجیے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے معین و مددگار (اسی مشن کے وارث) ہیں، وہ وہی ہدایت لے کر آئے ہیں جو وہ دونوں لائے تھے، پس ہر ایک اللہ کے حکم سے ہدایت دیتا اور (گناہوں سے) بچاتا ہے، اور تم اپنی کتاب میں بھی اسے سچی گفتگو کے ساتھ پاتے ہو نہ کہ کسی مترجم کی (تحریف شدہ) گفتگو، اور تمہارے پاس ان مسلمانوں کی جو بھی جماعت تمہارے فضل کی وجہ سے آئے گی وہ عزت و تکریم کے ساتھ ہی لوٹے گی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : آيات رسول الله صلى الله عليه وسلم التي في دلائل النبوة/حدیث: 4293]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 4293] [ترقيم الشركة 4270]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4293 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) هو في "السيرة النبوية" لابن إسحاق برواية يونس بن بُكير (298).
📖 حوالہ / مصدر: (1) یہ روایت ابن اسحاق کی "السیرۃ النبویۃ" میں یونس بن بکیر (298) کی روایت میں موجود ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 4293 in Urdu