🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. وَمِنْ مَنَاقِبِ أَهْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ -
اہلِ بیت کے مناقب — اہلِ بیت کی بعض خصوصیات پر مشتمل احادیث
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4756
حدثنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه وأبو العباس محمد بن يعقوب، قالا: حدثنا الحسن بن مُكْرَم البزاز، حدثنا عثمان بن عُمر، حدثنا عبد الرحمن بن عبد الله بن دِينار، عن شَريك بن أبي نَمِر، عن عطاء بن يسار، عن أم سَلَمة، قالت: في بيتي نزلَتْ: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرَّجْسَ أَهْلَ البَيتِ﴾ [الأحزاب: 33] قالت: فأرسلَ رسولُ الله ﷺ إلى عليٍّ وفاطمةَ والحسنِ والحسينِ، فقال:"هؤلاء أهلُ بَيتي" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4705 - على شرط البخاري
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میرے گھر میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ البَیتِ﴾ ”اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ تم سے گندگی دور کر دے اے گھر والو! اور تمھیں پاک کر دے۔“ [سورة الأحزاب: 33] ، وہ کہتی ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی، سیدہ فاطمہ، سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہم کو بلوایا اور فرمایا: ”یہ میرے اہل بیت ہیں۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4756]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن الصحيح أنه مرسل كما مضى بيانه برقم (3600)، غير أنَّ له طرقًا أخرى يصحُّ بها تقدَّم تخريجها هناك.» [ترقيم الرساله 4756] [ترقيم الشركة 4730] [ترقيم العلميه 4705]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4756 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن الصحيح أنه مرسل كما مضى بيانه برقم (3600)، غير أنَّ له طرقًا أخرى يصحُّ بها تقدَّم تخريجها هناك.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "صحیح" ہے، اس اسناد کے رجال میں کوئی حرج نہیں، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ یہ "مرسل" ہے جیسا کہ نمبر (3600) میں بیان گزر چکا۔ البتہ اس کے دیگر طرق ہیں جن کی وجہ سے یہ "صحیح" قرار پاتی ہے، جن کی تخریج وہاں گزر چکی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 4756 in Urdu