🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
164. إخبار النبى بأن الحسن يصلح به بين فئتين من المسلمين
سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل، نیز ان کی ولادت اور شہادت کا بیان — نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خبر کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے ذریعے مسلمانوں کے دو گروہوں میں صلح کرائی جائے گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4871
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوْرِي، حدثنا قُرَادٌ أبو نُوح، أخبرنا القاسم بن الفضل، عن يوسف بن مازن، قال: عَرَض رجلٌ للحسن بن علي حين بايع معاوية، فأنبَّه وقال: سَوَّدت وجوه المؤمنين، وفعلتَ وفعلت، فقال: لا تُؤنِّبني، فإنَّ رسول الله ﷺ رأى بني أميَّة يتواثَبُون على مِنبَره رجلًا رجلًا، فشق ذلك عليه واهتمَّ، فأنزل الله ﷿: ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ (1)[الكوثر: 1] نهرٌ في الجنة، ﴿إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ (1) وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ (2) لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ﴾، يقولُ (1) : بَعدَك (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4811 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
یوسف بن مازن روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کی تو ایک آدمی نے ان کو ملامت کرتے ہوئے کہا: تم نے مومنین کا منہ کالا کروا دیا، تم نے یہ کیا، تم نے وہ کیا۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی امیہ کو (خواب میں) ایک ایک کر کے اپنے منبر پر چڑھتے دیکھا تو ان کی یہ حرکت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بری لگی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی اَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرْ اور کوثر جنت کی ایک نہر ہے۔ اور یہ آیات نازل فرمائیں۔ اِنَّا اَنْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَۃِ الْقَدْرِ وَمَا اَدْرَاکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ شَھْرٍ یہ لوگ آپ کے بعد حکومت کریں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4871]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4871 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) المثبت من (ص) و (م)، وهو أسلوب شائع في الروايات يُستعمل فصلًا بين الكلام يُراد به التفسير، والتقدير: خير من ألف شهر يريدُ ألف شهر بعدك يملكون فيها، كما دلت عليه روايات أخرى للخبر، كالرواية المتقدمة برقم (4852). وفي (ز) و (ب) كأنها: يقفون.
🔍 فنی نکتہ (متن): یہ عبارت (ص) اور (م) سے ثابت ہے، اور یہ روایات میں ایک عام اسلوب ہے جو کلام کے درمیان تفسیر کے لیے بطورِ فصل استعمال ہوتا ہے۔ عبارت کی تقدیر (اصل مفہوم) یہ ہے: "ہزار مہینوں سے بہتر ہے" (مراد یہ ہے کہ: ہزار مہینے تمہارے بعد جن میں وہ حکومت کریں گے)، جیسا کہ خبر کی دیگر روایات اس پر دلالت کرتی ہیں (جیسے روایت نمبر 4852)۔ نسخہ (ز) اور (ب) میں ایسا لگتا ہے جیسے لفظ "یقفون" ہو۔
(2) خبر منكر كما تقدم بيانه برقم (4852) حيث تقدم هناك من طريقين عن القاسم بن الفضل.
⚖️ درجۂ خبر: یہ خبر "منکر" ہے جیسا کہ نمبر (4852) پر اس کا بیان گزر چکا، جہاں یہ قاسم بن الفضل سے دو طریقوں سے گزری ہے۔
قُراد أبو نوح: هو عبد الرحمن بن غزوان، وقُراد لقبٌ، له.
🔍 تعیینِ راوی: قراد ابونوح سے مراد "عبدالرحمن بن غزوان" ہیں، اور "قراد" ان کا لقب ہے۔