🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
212. ذكر مناقب حنظلة بن عبد الله
سیدنا حنظلہ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن أحمد الأصبَهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، عن شُيوخه، قالوا: وقال عبد الله بن عمرو بن حَرَام: رأيتُ في النوم قبلَ أُحُدٍ كأني رأيتُ مُبشِّر بن عبد المُنذر يقول لي: أنت قادمٌ علينا في الأيام، فقلتُ: وأين أنتَ؟ قال: في الجنة نَسرحُ فيها كيف نَشاءُ، قلت له: ألم تُقتَل يومَ بدرٍ؟ قال: بلى، ثم أُحييتُ. فذَكَر ذلك لرسولِ الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ:"هذه الشهادةُ يا أبا جابرٍ" (2) . ذكرُ مناقب حَنْظلة بن عبد الله وكنيةُ عبد الله أبو عامر بن عبد عمرو الأنصاري الذي غسَّلتْه الملائكةُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنگ احد سے پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ مبشر بن عبدالمنذر مجھے کہہ رہا ہے چند ایام میں ہمارے پاس آ جاؤ گے میں نے اس سے پوچھا: تم کہاں ہو؟ اس نے کہا: میں جنت میں ہوں، جہاں چاہتا ہوں سیر کرتا ہوں۔ میں نے ان سے کہا: کیا تم بدر میں شہید نہیں ہوئے تھے؟ انہوں نے کہا: ہاں کیوں نہیں۔ لیکن پھر مجھے زندہ کر دیا گیا۔ میں نے یہ خواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے جابر! شہادت یہی ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4977]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4977 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده ضعيف جدًّا مع إعضاله.
⚖️ درجۂ حدیث: (2) اس کی سند "اعضال" کے ساتھ ساتھ "ضعیف جداً" (سخت ضعیف) بھی ہے۔
وهو في "مغازي الواقدي" 1/ 266.
📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت "مغازی الواقدی": 1/ 266 میں موجود ہے۔
وأخرجه البيهقي في "دلائل النبوة" 3/ 249 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "دلائل النبوۃ": 3/ 249 میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔