المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
231. ذكر قصة إسلام زيد بن حارثة بلسانه عند النبى
سیدنا زید الحب بن حارثہ بن شراحیل بن عبد العزیٰ رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان — نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں خود سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی زبانی ان کے اسلام لانے کا واقعہ
حدیث نمبر: 5021
حَدَّثَنَا محمد بن أحمد بن بُطّة، حَدَّثَنَا الحسن، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر، حدثني عائذُ بن يحيى، عن أبي الحُوَيرِث، عن محمد بن جُبير بن مُطعِم، عن أبيه، قال: قال رسول الله:"خيرُ أمراءِ السَّرايا زيدُ بنُ حارثة، أقسَمُهم بالسَّوِيّة، وأعدَلُهم في الرَّعِيّة" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4955 - في سنده الواقدي
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4955 - في سنده الواقدي
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سرایا (جنگی مہموں کے امیروں میں سے بہترین امیر زید بن حارثہ ہے یہ تقسیم کرنے میں سب زیادہ مساوات کا خیال رکھتے ہیں اور اپنے ماتحتوں کے معاملات میں سب سے زیادہ انصاف پسند ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5021]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5021 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده ضعيف جدًّا، تفرَّد به محمد بن عمر - وهو الواقدي - وفيه مقال معروف، ولا يعتدُّ بما يتفرَّد به، وشيخه عائذ بن يحيى قد أكثر عنه الواقدي، ولكنه مجهول لا يُدرى من هو، وأبو الحويرث - واسمه عبد الرحمن بن معاوية الزُّرَقي - مختلفٌ فيه.
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند "ضعیف جداً" (سخت ضعیف) ہے۔ محمد بن عمر (واقدی) اس میں منفرد ہیں اور ان میں معروف کلام (جرح) ہے، ان کی تفردات کا اعتبار نہیں کیا جاتا۔ ان کے شیخ "عائذ بن یحییٰ" سے واقدی نے کثرت سے روایت کی ہے مگر وہ "مجہول" ہیں (پتہ نہیں کون ہیں)، اور ابو الحویرث (عبدالرحمن بن معاویہ الزرقی) مختلف فیہ ہیں۔