🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
325. كان شعار بني الأسد يا مبرور
بنو اسد کا شعار یہ تھا: یا مبرور
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5213
أخبرني محمد بن القاسم بن عبد الرحمن العَتَكي، حدثنا الفضل ابن محمد، حدثنا إسحاق بن محمد الفَرْوي، حدثنا عبد الله بن جعفر المَخْرَمي (1) ، عن عبد الواحد بن أبي عَون الدَّوْسي، عن الطُّفيل بن عمرو، قال: قلنا: يا رسول الله، اجعلْنا مَيمَنتَك واجعل شعارَنا: يا مَبرُورُ، ففَعَل ﷺ، فشِعارُ الأزْدِ كلِّها إلى اليوم: مَبرُور (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، إن لم يكن مرسلًا. وقد أدركَ عمرُو بن الطُّفيل بن عَمرو رسولَ الله ﷺ:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5132 - صحيح مرسل
سیدنا عمرو بن طفیل سے مروی ہے کہ ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں اپنے میمنہ میں شامل فرمائیں اور ہمارا شعار (کوڈ ورڈ) یا مبرور رکھ دیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کر دیا تو اس دن سے لے کر آج تک اس قبیلے کا شعار یا مبرور ہے۔ ٭٭ اگر یہ حدیث مرسل نہ ہو تو یہ صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ اور سیدنا عمرو بن طفیل بن عمرو کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت حاصل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5213]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5213 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) تحرَّف في (ز) و (ب) إلى: المخزومي. وإنما هو المَخرمي نسبة لجده مَخرمة وهو والد المسور.
🔍 فنی نکتہ / علّت: (1) نسخہ (ز) اور (ب) میں یہ تحریف ہو کر "المخزومی" ہو گیا ہے۔ جبکہ درست "المخرمی" ہے جو ان کے دادا "مخرمہ" (مسور کے والد) کی طرف نسبت ہے۔
(2) لا بأس برجاله، لكنه منقطع لأنَّ عبد الواحد بن أبي عون الدَّوْسي لم يدرك الطفيل بن عمرو.
⚖️ درجۂ حدیث: (2) اس کے راویوں میں "کوئی حرج نہیں"، لیکن یہ "منقطع" ہے، کیونکہ عبدالواحد بن ابی عون الدوسی نے طفیل بن عمرو کا زمانہ نہیں پایا۔
وقد تقدَّم ذكر شعار الأزد من حديث ابن عباس برقم (2542)، لكن إسناده ضعيف جدًّا، فيه رجل متروك.
📝 نوٹ / توضیح: قبیلہ ازد کے شعار کا ذکر ابن عباس کی حدیث سے نمبر (2542) پر گزر چکا ہے، لیکن اس کی سند "انتہائی ضعیف" ہے، اس میں ایک "متروک" راوی ہے۔