المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
351. رواية العباس وعبد الله بن عباس عن الفضل
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت
حدیث نمبر: 5279
أخبرني أبو الحسين بن يعقوب الحافظ، أخبرنا الثَّقفي، حدثنا عُبيد الله بن سعْد الزُّهري، حدثنا عمِّي يعقوب بن إبراهيم، عن أبيه، عن [ابن] (1) إسحاق، قال: الفضلُ بن عَبّاس بن عبد المُطّلب كنيتُه أبو محمد، وأمُّه أم الفَضْل، واسمها لُبَابة بنت الحارث، قُتِل في خلافة أبي بكر مع خالد بن الوليد (2) . قد حدَّث العباسُ بن عبد المطلب وعبدُ الله بن عباس عن الفَضْل بن عباس. أما حديث أبيه العباس عنه:
سیدنا اسحاق، سیدنا فضل بن عباس کا نسب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں ” فضل بن عباس بن عبدالمطلب “ ان کنیت ” ابومحمد “ ہے۔ ان کی والدہ ” ام فضل “ ہیں۔ ان کا نام ” لبابہ بنت حارث “ ہے۔ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ہمراہ (جنگ میں شہید ہوئے) ان کے والد سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے اور ان کے بھائی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے روایت ہے۔ ان کے والد سیدنا عباس کی ان سے روایت کردہ حدیث درج ذیل ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5279]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5279 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) لفظة "ابن" سقطت من النسخ الخطية، وإثباتها هو الصواب، لأنَّ المذكور هو محمد بن إسحاق بن يسار، والراوي عنه إبراهيم - وهو ابن سعد الزهري - هو أحد رواة السيرة النبوية عنه.
📝 نوٹ / توضیح: (1) لفظ "ابن" قلمی نسخوں سے ساقط ہو گیا تھا، اس کا اثبات (درج کرنا) ہی درست ہے؛ کیونکہ مذکور شخص "محمد بن اسحاق بن یسار" ہیں، اور ان سے روایت کرنے والے ابراہیم - جو کہ ابن سعد الزہری ہیں - سیرتِ نبویہ کے ان سے راویوں میں سے ایک ہیں۔
(2) الثقفي: هو أبو العباس محمد بن إسحاق السَّرّاج، وأخرجه ابن عساكر 48/ 333 من طريق محمد بن جعفر الزَّرَّاد المَنْبِجي، عن عُبيد الله بن سعد، به.
📖 حوالہ / مصدر: (2) "الثقفی" سے مراد: ابو العباس محمد بن اسحاق السرّاج ہیں۔ اسے ابن عساکر (48/ 333) نے محمد بن جعفر الزرّاد المنبجی کے طریق سے، انہوں نے عبید اللہ بن سعد سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔