المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
372. وفاة بلال بدمشق سنة عشرين
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی وفات دمشق میں سن بیس ہجری میں ہوئی
حدیث نمبر: 5329
أخبرني إبراهيم بن فِراس الفقيه بمكة، حدثنا بكر بن سَهْل الدِّمْياطي، حدثنا عبد الله بن صالح، حدثني معاوية بن صالح، عن سُلَيم بن عامر، عن أبي أُمامة، عن عمرو بن عَبَسة قال: رأيتُ النبيَّ ﷺ وهو نازلٌ بعُكَاظ، فقلتُ: مَن معك على هذا الأمر؟ فقال:"رجلانِ: أبو بكر وبلالٌ"، فأسلمتُ، ولقد رأيتُني وأنا رُبعُ الإسلام (1) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5246 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5246 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عکاظ میں ٹھہرے ہوئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہاں پر دیکھا، میں نے پوچھا کہ اس (دین کے معاملہ میں) کون کون آپ کے ہمراہ شامل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمی ہیں۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ اور بلال رضی اللہ عنہ۔ اس کے بعد میں مسلمان ہو گیا، میں سمجھتا ہوں کہ میں چوتھے نمبر پر اسلام لایا ہوں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5329]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5329 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبدِ الله بن صالح - وهو كاتب الليث - وبكرِ بن سَهْل الدَّمْياطي، وقد توبعا كما تقدَّم برقم (593) و (4468).
⚖️ درجۂ حدیث: (1) یہ حدیث صحیح ہے، اور یہ سند متابعات اور شواہد میں "حسن" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اس کی وجہ "عبد اللہ بن صالح" (جو لیث بن سعد کے کاتب ہیں) اور "بکر بن سہل الدمیاطی" ہیں، اور ان دونوں کی متابعت کی گئی ہے جیسا کہ نمبر (593) اور (4468) پر گزر چکا۔