🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
387. ذكر شجاعة البراء بن مالك
سیدنا براء بن مالک رضی اللہ عنہ کی شجاعت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5353
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحَسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفرَج، حدثنا محمد بن عمر، قال: البراء بن مالك بن النَّضْرِ بن ضَمْضَم بن زيد بن حَرَام بن جُندُب بن عامر بن غَنْم بن عَدِي بن النَّجّار، وأمه أم سُليم بنت مِلْحان، وهو أخو أنس بن مالك لأبيه وأمّه، شهد أحُدًا والخندق والمَشاهِد كلَّها مع رسول الله ﷺ، وكان شُجاعًا له في الحرب مَكَانة (1) .
محمد بن عمران کا نسب یوں بیان کرتے ہیں براء بن مالک بن نضر بن ضمضم بن زید بن حرام بن جندب بن عامر بن غنم بن عدی بن نجار ان کی والدہ ام سلیم بنت ملحان ہیں۔ یہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حقیقی بھائی ہیں۔ غزوہ احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک رہے، آپ بہت دلیر آدمی تھے، اور جنگ میں آپ کا ایک نام تھا۔ ٭٭ ابن سیرین کا بیان ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک مکتوب میں لکھا تھا کہ براء بن مالک رضی اللہ عنہ کو کسی فوج کا سپہ سالار نہ بنانا کیونکہ یہ موت سے نہیں ڈرتا یہ سب کو ساتھ لے کر شہید کروا دے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5353]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5353 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) وهو في "الطبقات" لابن سعد 4/ 329 و 9/ 16.
📖 حوالہ / مصدر: (1) یہ ابن سعد کی "الطبقات" (4/ 329 اور 9/ 16) میں ہے۔

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5353M
ذُكر عن ابن سِيرِين أنه قال: كتب عمرُ بن الخطاب: أن لا تَستعمِلوا البراءَ بنَ مالك على جيشٍ من جُيوش المسلمين، إنه مَهلَكةٌ من المَهالك، يُقدِمُ بهم (2) .
0 [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5353M]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5353M پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) القائل: "ذُكر" هو محمد بن عمر الواقدي، وقد أَسنَد هذا القولَ عن ابن سيرين - وهو محمد - ابن سعدٍ في "طبقاته" 4/ 330 و 9/ 16 عن عمرو بن عاصم الكلابي، عن محمد بن عمرو، عن محمد بن سيرين. ومحمد بن عمرو هذا هو ابن عُبيد الواقِفي أبو سهل، وهو ضعيف، وابن سيرين لم يدرك عمر بن الخطاب.
📝 نوٹ / توضیح: (2) "ذُکِرَ" (ذکر کیا گیا) کہنے والے "محمد بن عمر الواقدی" ہیں۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اس قول کو ابن سیرین (محمد) سے ابن سعد نے اپنی "الطبقات" (4/ 330 اور 9/ 16) میں عمرو بن عاصم الکلابی کے واسطے سے مسنداً بیان کیا ہے، وہ محمد بن عمرو سے اور وہ محمد بن سیرین سے روایت کرتے ہیں۔ یہ محمد بن عمرو (ابن عبید الواقفی ابو سہل) "ضعیف" ہیں، اور ابن سیرین نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا۔