🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. الْمَسْحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ
موزوں پر مسح کرنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 544
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا أحمد بن محمد بن نصر، حدثنا أبو نُعَيم، عن داود بن قيس، عن زيد بن أسلَمَ، عن عطاء بن يَسَار، عن أسامة بن زيد قال: دخل النبيُّ ﷺ الأسوافَ فذهب لحاجتِه ومعه بلال، ثم خَرَجا، فسألتُ بلالًا: ماذا صنع؟ قال: توضَّأَ فغَسَلَ وجهَه ويديه ومسح برأسِه ومسح على الخُفَّين (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بداود بن قيس.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسواف میں داخل ہوئے اور اپنی حاجت کے لیے تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، جب وہ باہر آئے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے بتایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، اپنے چہرے اور ہاتھوں کو دھویا، سر کا مسح کیا اور موزوں پر بھی مسح فرمایا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے داؤد بن قیس سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 544]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أبو نعيم: هو الفضل بن دُكَين» [ترقيم الرساله 544] [ترقيم الشركة 539]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 544 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) إسناده صحيح. أبو نعيم: هو الفضل بن دُكَين. وانظر ما قبله.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابونعیم سے مراد الفضل بن دُکین ہیں۔ 📝 نوٹ / توضیح: مزید تفصیل کے لیے اس سے پہلی روایت ملاحظہ فرمائیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 544 in Urdu