🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
525. ذكر نكاح طلحة بأم أبان
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے اُمِّ ابان سے نکاح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5714
أخبرني عُبيد الله بن محمد بن أحمد البَلْخِيّ ببغداد من أصل كتابه، حدثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل التِّرمِذي، حدثنا سليمان بن أيوب بن سليمان بن عيسى بن موسى بن طلحة بن عُبيد الله القرشي، حدثني أبي، عن جدِّي، عن موسى بن طلحة، عن طَلْحة بن عبيد الله، قال: خَطَبَ عُمر بن الخَطّاب أمَّ أبانَ بنتَ عُتبةَ بن ربيعة بن عبد شَمْس، فأبَتْه، فقيل لها: ولِمَ؟ قالت: إن دخَل دخَل بيأسٍ، وإن خرَج خرَج بيأسٍ، قد أذهَلَه أمرُ آخرَتِه عن أمرِ دُنياهُ، كأنه يَنظُر إلى ربِّه بعَينَيه، ثم خَطَبَ الزُّبيرُ بن العوّام، فأبَتْه، فقيل لها: ولِمَ؟ قالت: ليس لِزَوجَتِه منه إلّا شارةٌ في قَرامِلِها، ثم خَطَبها عليٌّ، فأبَتْ، قيل لها: ولِمَ؟ قالت: ليس لزوجته منه إلَّا قَضاءُ حاجَتِه، ويقول: كَيتَ وكَيْتَ، وكانَ وكانَ، ثم خطبها طَلْحةُ، فقالت: زَوْجِي حقًّا، قالوا: وكيف ذاكِ؟ قالت: إني عارفةٌ بخَلائِقِه، إن دَخَلَ دخل ضحّاكًا، وإن خرَج خرَج بسّامًا، إن سألتُ أعطَى، وإن سكَتُّ ابتدأَ، وإن عَمِلتُ شَكَر، وإن أذنبتُ غَفَر، فلما أن ابتَنَى بها، قال عليٌّ: يا أبا محمد، إن أذِنْتَ لي أن أُكلِّمَ أمَّ أبان؟ قال: كلَّمْها، قال: فأخذَ بسَجْفِ الحَجَلة، ثم قال: السلامُ عليكم يا عَزيزةَ نفسِها، قالت: وعليكَ السلامُ، قال: خَطَبكِ أميرُ المؤمنين وسيِّدُ المسلمين فأبَيتِيهِ، قالت: كان ذلك، قال: وخَطبَكِ الرُّبيرُ ابن عمّةِ رسول الله ﷺ وأحدُ حَوَارِيِّه فأبَيتِ، قالت: وقد كان ذلك، قال: وخطبتُك أنا وقَرابَتي من رسول الله ﷺ، قالت: قد كان ذلك، قال: أما واللهِ لقد تَزَوَّجتِ أحسَنَنا وجهًا، وأنالَنا (1) كفًّا، يُعطي هكذا وهكذا (2) .
موسیٰ بن طلحہ بن عبیداللہ فرماتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس کی بیٹی ام ابان کو پیغام نکاح بھیجا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے انکار کیوں کیا؟ انہوں نے جواباً کہا: وہ گھر میں آتے ہیں تو غصے میں ہوتے ہیں، باہر جاتے ہیں تو غصے میں ہوتے ہیں، ان کے اوپر دنیا کے معاملات سے زیادہ آخرت کے اعمال کا غلبہ ہو چکا ہے، یوں لگتا ہے کہ وہ اپنے رب کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہیں۔ (میں سمجھتی ہوں کہ ان کے ساتھ میرا گزارا مشکل ہو گا) پھر سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے ان کی جانب پیغام نکاح بھیجا، لیکن انہوں نے ان کے ساتھ نکاح سے بھی انکار کر دیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ان کے ساتھ نکاح کرنے سے انکار کیوں کیا؟ انہوں نے جواب دیا: ان کو اپنی زوجہ کی ضروریات میں خاص توجہ نہیں ہے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے ان سے نکاح کرنے سے بھی انکار کر دیا، ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نکاح کرنے سے انکار کیوں کیا؟ انہوں نے جواب دیا: ان کے ہمراہ نکاح کرنے سے صرف ضروریات ہی پوری ہو سکتی ہیں، کچھ اور بھی وجوہات بتائیں۔ پھر سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف پیغام نکاح بھیجا تو انہوں نے (قبول کرتے ہوئے) کہا: وہ میرے لئے مناسب ہیں۔ لوگوں نے پوچھا: اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں ان کی عادتوں کو جانتی ہوں وہ ہنستے گھر آتے ہیں، اور مسکراتے ہوئے روانہ ہوتے ہیں، اگر میں ان سے کچھ مانگوں گی تو وہ دیں گے۔ اگر میں خاموش ہوں گی تو وہ باتیں کریں گے، اگر میں کام کروں گی تو وہ اس کا شکریہ ادا کریں گے اور اگر میں کوئی غلطی کروں گی تو وہ معاف کر دیں گے۔ پھر جب ام ابان کی سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ شادی ہو گئی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابومحمد! آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ام ابان سے کچھ بات چیت کر لوں۔ سیدنا طلحہ نے اجازت دے دی۔ آپ نے ان کو کمرے کے ایک کونے میں بٹھا لیا دعا سلام کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیرالمومنین نے تمہیں پیغام نکاح بھیجا، آپ نے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا: بالکل ایسے ہی ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اور تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کے بیٹے اور ان کے حواری سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیجا، آپ نے ان کو بھی منع کر دیا۔ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے۔ سیدنا علی نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قرابت دار ہوں، میں نے پیغام بھیجا تو آپ نے مجھے بھی منع کر دیا، انہوں نے کہا: بالکل ایسے ہی ہے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: خدا کی قسم تم نے اس شخص سے شادی کی ہے جو سب سے زیادہ خوبصورت ہے، سب سے زیادہ کھلے ہاتھ والا ہے، جو بلا روک ٹوک عطا کرتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5714]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5714 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ص) و (م): وأبَلَّنا، وفي "إتحاف المهرة" (14764): وأندانا، وفي المطبوع: وأبذلنا، وكلها بمعنى: أكثرنا عَطاءً.
📝 نوٹ / توضیح: (1) نسخہ (ص) اور (م) میں "وأبلّنا"، "اتحاف المہرہ" (14764) میں "وأندانا"، اور مطبوعہ نسخے میں "وأبذلنا" ہے۔ ان سب کا معنی ہے: ہم میں سب سے زیادہ عطیہ دینے والا۔
(2) إسناده ضعيف، وقد تقدم الكلام على هذه السلسلة عند الحديث (5691).
⚖️ درجۂ حدیث: (2) اس کی سند ضعیف ہے، اور اس سلسلہ پر کلام حدیث (5691) کے تحت گزر چکا ہے۔
وأخرجه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 25/ 97 و 70/ 198 من طريق أبي بكر البيهقي، عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" 25/ 97 اور 70/ 198 میں ابو بکر البیہقی سے، انہوں نے ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔