🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
527. ذِكْرُ مَنَاقِبِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ وَهْبِ الْجُمَحِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا قدامہ بن مظعون بن حبیب بن وہب جمحی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5720
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُستَهْ، حدثنا سليمان أبو أيوب، حدثنا محمد بن عُمر، حدثني قُدامة بن موسى، عن عائشة بنت قُدامة، قالت: توفي قُدامة بن مَظعُون سنةَ ستٍّ وثلاثين، وهو ابن ثَمانٍ وسِتّين سنةً، وكان لا يُغيِّر شَيْبَه (2) .
عائشہ بنت قدامہ سے روایت ہے کہ سیدنا قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہ کی وفات سن 36 ہجری میں ہوئی، اس وقت ان کی عمر اڑسٹھ برس تھی اور وہ اپنے سفید بالوں کا خضاب سے رنگ تبدیل نہیں کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5720]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5720] [ترقيم الشركة 5666]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5720 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) وهو عند ابن سعد في "طبقاته" 3/ 372 عن محمد بن عمر - وهو الواقدي - لكنه قال: عن قدامة بن موسى، عن أبيه، عن عائشة بنت قدامة. فزاد فيه ذكر موسى والد قدامة، ولا شكَّ أنَّ ابن سعد أوثق في الواقديِّ من سليمان أبي أيوب - وهو ابن داود الشاذكوني -. وموسى هذا: هو ابن عمر بن قدامة بن مظعون.
📖 حوالہ / مصدر: (2) یہ ابن سعد کی "طبقات" 3/ 372 میں محمد بن عمر (واقدی) سے ہے، لیکن انہوں نے کہا: "عن قدامہ بن موسیٰ عن ابیہ عن عائشہ بنت قدامہ"۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: پس انہوں نے اس میں قدامہ کے والد "موسیٰ" کا اضافہ کیا ہے۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ابن سعد، واقدی کے بارے میں سلیمان ابو ایوب (ابن داؤد الشاذکونی) سے زیادہ ثقہ ہیں۔ اور یہ موسیٰ "ابن عمر بن قدامہ بن مظعون" ہیں۔

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5720M
قال ابن عُمر: وهو قُدامة بن مَظْعُون بن حبيب بن جُمَح بن عمرو بن هُصَيص بن كعب بن لُؤي، أسلمَ قبل دخولِ رسولِ الله ﷺ دارَ الأرقم، وقبل أن يدعوَ فيها، وهو أخو عثمان بن مَظعُون، وهاجَرَ قُدامةُ إلى أرض الحَبَشة الهِجرةَ الثانيةَ، وكانت تحتَه صفيةُ بنتُ الخَطّاب، أختُ عمر بن الخطّاب، وشهد قُدامةُ بدرًا وأحدًا والخَندقَ والمَشاهِدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ (3) . ذكرُ مناقب حُذيفة بن اليَمَان ﵁ - وإنما هو حُذَيفة بن حُسَيل، وحُدَيفةُ صاحبُ سرِّ رسولِ الله ﷺ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ قدامہ بن مظعون بن حبیب جمی ہیں، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم میں داخل ہونے اور وہاں (علانیہ) دعوت شروع کرنے سے پہلے ہی اسلام قبول کر لیا تھا، وہ سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں، سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ نے حبشہ کی طرف دوسری ہجرت کی تھی، ان کے نکاح میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بہن صفیہ بنت خطاب تھیں، اور سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام معرکوں میں شریک رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5720M]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 5720M] [ترقيم الشركة 5666]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5720M پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) انظر "الطبقات الكبرى" لابن سعد 3/ 371.
📖 حوالہ / مصدر: (3) دیکھیے ابن سعد کی "الطبقات الکبریٰ" 3/ 371۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 5720 in Urdu