المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
529. ذكر مناقب حذيفة بن اليمان رضى الله عنه
سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 5724
أخبرَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: مات حذيفة سنة ستٍّ وثلاثين، وقيل: إنه ماتَ بعد عُثمان بأربَعينَ يومًا (2) .
محمد بن عبداللہ بن نمیر فرماتے ہیں: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ 36 ہجری میں فوت ہوئے، اور بعض لوگوں کا موقف یہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چالیس دن بعد ان کی وفات ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5724]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5724 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) وأخرجه الطبراني في "الكبير" (3014) عن عبيد بن غَنّام، وأبو نعيم في "معرفة الصحابة" (1856)، ومن طريقه ابن عساكر 12/ 301 من طريق محمد بن عبدوس بن كامل، كلاهما عن محمد بن عبد الله بن نُمير. دون عبارة: وقيل: إنه مات بعد عثمان بأربعين ليلة.
📖 حوالہ / مصدر: (2) اسے طبرانی نے "الکبیر" (3014) میں عبید بن غنام سے، ابو نعیم نے "معرفۃ الصحابہ" (1856) میں، اور انہی کے طریق سے ابن عساکر 12/ 301 نے محمد بن عبدوس بن کامل کے طریق سے، دونوں نے محمد بن عبد اللہ بن نمیر سے روایت کیا ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اس عبارت کے بغیر کہ: "کہا گیا ہے کہ وہ عثمان کے چالیس رات بعد فوت ہوئے۔"