المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
557. نزلت آية ومن الناس من يشري نفسه الآية فى صهيب
آیتِ کریمہ: "اور لوگوں میں سے کوئی ایسا ہے جو اپنی جان بیچ دیتا ہے" صہیب رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی
حدیث نمبر: 5804
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، أخبرنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: صُهيبٌ يُكنى أبا يحيى، وهو صهيبُ بن سِنانٍ النَّمَري، من النَّمِر بن قاسِطٍ، وكان أصابَه سَبيٌ فوَقَع بأرضِ الرُّوم، فقيل: صُهيب الرُّوميّ، بلغ سبعينَ سنةً، وكان يَخضِب بالحِنّاء، مات بالمدينة في شوال سنة ثمانٍ وثلاثين، ودُفِن بالبَقيع.
محمد بن عبداللہ بن نمیر فرماتے ہیں: صہیب کی کنیت ” ابویحیی “ تھی یہ صہیب بن سنان نمری ہیں، نمر بن قاسط کی اولادوں میں سے ہیں۔ یہ قیدی ہو کر ملک روم میں چلے گئے تھے، اسی لئے ان کو صہیب رومی بھی کہا جاتا ہے، ان کی عمر 70 برس تھی، آپ داڑھی شریف کو مہندی لگایا کرتے تھے، آپ ماہ شوال المکرم میں سن 38 ہجری میں مدینہ شریف میں فوت ہوئے اور ان کو بقیع مبارک میں دفن کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5804]