المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
583. ذكر مناقب سلمة بن سلامة بن وقش الأنصاري - رضي الله عنه
سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقش انصاری رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 5871
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا محمد بن عبد الله بن رُسْتَهْ، حدثنا سليمان بن داود حدثنا محمد بن عُمر، قال: وسَلَمة بن سَلَامة بن وَقْشٍ، يُكنى أبا عَوف، شهد العَقبةَ الأولى والعَقَبة الآخِرة مع السبعين في قولِ جميعِهم، وقالوا بأجمَعِهم: شهدَ سَلَمةُ بدرًا وأحُدًا والخندقَ والمشاهدَ كلَّها مع رسول الله ﷺ ومات سنة خمس وأربعين وهو ابن سبعين سنةً، ودُفن بالمدينة (3) .
محمد بن عمر فرماتے ہیں: (ان کا نام) ” سلمہ بن سلامہ بن وقش “ ہے، ان کی کنیت ” ابوعوف “ ہے، تمام مؤرخین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ آپ دونوں مرتبہ بیعت عقبہ میں ستر صحابہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اور سب کا متفقہ قول ہے کہ آپ نے غزوہ بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شرکت کی ہے، ستر برس کی عمر میں، آپ سن 45 ہجری میں فوت ہوئے، ان کو مدینہ شریف میں دفن کیا گیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5871]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5871 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) وهو في "الطبقات الكبرى" لابن سعد 3/ 405 و 406.
📖 حوالہ / مصدر: یہ ابن سعد کی "الطبقات الكبرى" (3/ 405 اور 406) میں موجود ہے۔