المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
592. أفرض الناس زيد بن ثابت وإنه تعلم السريانية
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سب سے زیادہ فرائض کے عالم تھے اور انہوں نے سریانی زبان سیکھی
حدیث نمبر: 5891
حدثنا الإمام أبو الوليد وأبو بكر بن قُريش قالا: حدثنا الحسن بن سفيان، حدثنا قُتيبة بن سعيد، حدثنا جَرير، عن الأعمَش، عن ثابت بن عُبيد، عن زيد بن ثابت قال: قال رسول الله ﷺ:"أتُحسِنُ السُّرْيانيّة؟" فقلت: لا، قال:"فتَعلَّمْها، فإنه يأتينا كتبٌ"، فتعلمتُها في سبعةَ عشرَ يومًا. قال الأعمشُ: كانت تأتيه كتبٌ لا يشتهي أن يَطّلعَ عليها إِلَّا مَن يَثِقُ به (1) . صحيحٌ إن كان ثابت بن عُبيد سمعَه من زيد بن ثابت (2) ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5781 - صحيح إن كان ثابت سمعه من زيد
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5781 - صحيح إن كان ثابت سمعه من زيد
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا تم اچھے طریقے سے سریانی زبان جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ زبان سیکھ لو، کیونکہ اس زبان میں ہمارے پاس خطوط آتے ہیں، (سیدنا زید) فرماتے ہیں: میں نے صرف 17 دن میں سریانی زبان سیکھ لی۔ ٭٭ اعمش کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عموماً خطوط آتے تھے اور آپ کی خواہش ہوتی کہ اس کی اطلاع قابل اعتماد لوگوں کے علاوہ کسی کو نہ ہو۔ ٭٭ اگر ثابت بن عبید کا سماع زید بن ثابت ہو جائے تو یہ حدیث صحیح ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5891]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5891 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح. جرير: هو ابن عبد الحميد والأعمش: هو سليمان بن مِهْران.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ جریر سے مراد ابن عبدالحمید اور اعمش سے مراد سلیمان بن مہران ہیں۔
وأخرجه أحمد 35/ (21587)، وأخرجه ابن حبان (7136) من طريق يوسف بن موسى، كلاهما (أحمد ويوسف بن موسى) عن جرير بن عبد الحميد بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد (35/ 21587) اور ابن حبان (7136) نے یوسف بن موسیٰ کے طریق سے روایت کیا ہے۔ یہ دونوں (احمد اور یوسف) جریر بن عبدالحمید سے اسی سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں۔
وقد تقدَّم بنحوه من وجه آخر عن زيد بن ثابت برقم (254).
📝 نوٹ / توضیح: یہ زید بن ثابت سے ایک اور طریقے سے نمبر (254) پر گزر چکا ہے۔
(2) وقد جزم البخاري في "تاريخه الكبير" 2/ 166 بسماعه من زيد بن ثابت، وهو مولاه.
📌 اہم نکتہ: بخاری نے "التاریخ الکبیر" (2/ 166) میں اس بات کا یقین ظاہر کیا ہے کہ انہوں نے زید بن ثابت سے سماع کیا ہے، اور وہ ان کے آزاد کردہ غلام ہیں۔