🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
768. ذكر الاختلاف فى اسم أبى محذورة
ابو محذورہ کے نام میں اختلاف کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6304
وحدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: أبو محذورة اسمه أَوْس بن مِعيَر بن لَوْذان بن رَبيعة بن عُرَيج (1) بن سعد بن جُمَحَ، وكان له أخ من أبيه وأمه يقال له: أُنيس، قُتل يومَ بدر كافرًا، وتُوفي أبو محذورة بمكة - حرسها الله تعالى سنة تسع وخمسين، ولم يهاجِرْ ولم يزلْ مقيمًا بمكة (2) .
محمد بن عمران کا نسب فرماتے ہیں: ابومحذورہ کا نام اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ بن عویج بن سعد بن جمح ہے۔ ان کا ایک سگا بھائی تھا۔ اس کا نام انیس تھا۔ جنگ بدر میں حالت کفر میں کفر میں مارا گیا تھا۔ سیدنا ابومحذورہ کا انتقال مکہ میں 59 ہجری کو ہوا۔ انہوں نے ہجرت نہیں کی تھی بلکہ مسلسل مکہ شریف میں ہی قیام پذیر رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6304]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6304 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في (ز) و (ب): عويج بالواو، والمثبت من (م) و (ص)، وهو الصواب، هكذا ضبطه ابن ماكولا في "الإكمال" 6/ 181 بالراء بفتحها وضم العين.
🔍 فنی نکتہ / علّت: نسخہ (ز) اور (ب) میں 'عویج' (واؤ کے ساتھ) ہے، جبکہ درست 'عریج' (راء کے ساتھ) ہے جیسا کہ ابن ماکولا نے "الاکمال" (6/ 181) میں ضبط کیا ہے۔
(2) وذكره ابن سعد في "الطبقات" 8/ 11 عن محمد بن عمر الواقدي.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن سعد نے 'الطبقات' (8/ 11) میں واقدی کے طریق سے ذکر کیا ہے۔