🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

768. ذِكْرُ الِاخْتِلَافِ فِي اسْمِ أَبِي مَحْذُورَةَ
ابو محذورہ کے نام میں اختلاف کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6302
فحدّثَني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: أبو مَحذُورةَ أَوْس بن مِعْيَر بن وهب بن دُعموُص بن سَعْد (1) بن جُمَحَ، وأمُّه خُزَاعيّة. قال إبراهيم الحَرْبي: هكذا قال مصعب الزُّبيري، وقد قيل: اسمه سَمُرة بن مِعَير (2) .
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں: ابومحذورہ اوس بن معیر بن وہب بن دعموص بن سعد بن جمح ان کی والدہ خزاعیہ ہیں۔ ابراہیم حربی کا کہنا ہے کہ مصعب زبیری نے اسی طرح کہا ہے۔ بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ ان کا نام سمرہ بن معیر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6302]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6303
فحدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حَدَّثَنَا موسى بن زكريا التُّستَري، حَدَّثَنَا خَليفة بن خيَّاط: قال أبو محذورة أَوْس بن مِعيَرٍ بن لَوْذان بن رَبيعة، قال شَبَابٌ (3) : وقال أبو اليَقْظان: أَوْس بن مِعيَر قُتل يومَ بدر كافرًا، واسم أبي محذورة سَلْمان بن سَمُرة، قال شباب: ويقال: اسمه سَمُرة بن مِعيَر.
خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں: ابومحذورہ اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ ۔ شباب کہتے ہیں: اور ابوالیقظان نے کہا: اوس بن معیر جنگ بدر میں حالت کفر میں مارا گیا تھا، ابومحذورہ کا نام سلمان بن سمرہ ہے۔ شباب کہتے ہیں: یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان کا نام سمرہ بن معیر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6303]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6304
وحدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: أبو محذورة اسمه أَوْس بن مِعيَر بن لَوْذان بن رَبيعة بن عُرَيج (1) بن سعد بن جُمَحَ، وكان له أخ من أبيه وأمه يقال له: أُنيس، قُتل يومَ بدر كافرًا، وتُوفي أبو محذورة بمكة - حرسها الله تعالى سنة تسع وخمسين، ولم يهاجِرْ ولم يزلْ مقيمًا بمكة (2) .
محمد بن عمران کا نسب فرماتے ہیں: ابومحذورہ کا نام اوس بن معیر بن لوذان بن ربیعہ بن عویج بن سعد بن جمح ہے۔ ان کا ایک سگا بھائی تھا۔ اس کا نام انیس تھا۔ جنگ بدر میں حالت کفر میں کفر میں مارا گیا تھا۔ سیدنا ابومحذورہ کا انتقال مکہ میں 59 ہجری کو ہوا۔ انہوں نے ہجرت نہیں کی تھی بلکہ مسلسل مکہ شریف میں ہی قیام پذیر رہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6304]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں