🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
781. ذكر حمزة بن عمرو الأسلمي رضي الله عنه
حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6334
أخبرني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا إبراهيم بن حمزة الزُّبيري، حدثنا سفيان بن حمزة الأسلَمي، عن كَثير بن زيد، عن محمد بن حمزة بن عمرو الأسلَمي، عن أبيه حمزة بن عمرو قال: كان يَدُور (1) طعامُ أصحاب رسولَ الله ﷺ على يَدَيْ أصحابه هذه الليلةَ، قال: فدارَ عليَّ، فصنعتُ طعامَ أصحابِ رسول الله ﷺ، فذهبتُ به إليه (2) . قال سفيان بن حمزة: وكان حمزةُ بن عمرو الأسلمي يُكنى أبا محمد، مات سنةَ إحدى وستين، وهو ابن إحدى وسبعين سنةً.
سیدنا حمزہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: شروع شروع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کو کھانا مہیا کرنے کے لئے صحابہ کرام نے آپس میں باریاں مقرر کر رکھی تھیں، میری باری آئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کا کھانا تیار کروا کر لے گیا، سیدنا سفیان بن حمزہ فرماتے ہیں: حمزہ بن عمرو اسلمی کی کنیت ابومحمد تھی۔ آپ 71 برس کی عمر میں 61 ہجری کو فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6334]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6334 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) في نسخنا الخطية: بدو، والمثبت من النسخة المحمودية -كما في طبعة الميمان- ومصادر التخريج، وهو الصواب.
🔍 فنی نکتہ / علّت: قلمی نسخوں میں 'بدو' لکھا ہے جبکہ درست وہی ہے جو ہم نے نسخہ محمودیہ اور دیگر مصادر سے ثابت کیا ہے۔
(2) إسناده محتمل للتحسين إن شاء الله من أجل كثير بن زيد الأسلمي وشيخه محمد بن حمزة.
⚖️ درجۂ حدیث: کثیر بن زید الاسلمی اور محمد بن حمزہ کی وجہ سے یہ سند ان شاء اللہ 'حسن' قرار دی جا سکتی ہے۔
وأخرجه ابن أبي خيثمة في السفر الثاني من "تاريخه" (612)، والطبراني (2991) من طريق إبراهيم ابن حمزة الزبيري، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی خیثمہ نے اپنی "تاریخ" (612) میں اور امام طبرانی (2991) نے ابراہیم بن حمزہ الزبیری کی سند سے روایت کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني (2991)، والبيهقي في "دلائل النبوة" 6/ 112 من طريقين عن سفيان بن حمزة، به - بأطول ممّا هنا.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام طبرانی اور بیہقی نے "دلائل النبوۃ" (6/ 112) میں سفیان بن حمزہ کے دو طریقوں سے یہاں سے زیادہ طویل سیاق کے ساتھ روایت کیا ہے۔