المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
787. ذكر المسور بن مخرمة الزهري رضى الله عنه
مسور بن مخرمہ زہری رضی اللہ عنہ کا ذکر
حدیث نمبر: 6354
حدثنا أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة ابن خياط قال: مات المِسوَر بن مَخرمَة بمكَّة سنة أربع وستِّين، ويقال: إنه مات بالحَجُون؛ أصابه حجر المنجنيق، وهو في الحِجْر بمكة، فمَكَثَ خمسًا ثم مات، وصلَّى عليه عبد الله بن الزُّبير وهو ابن ثمانٍ وستين سنة.
خلیفہ بن خیاط کہتے ہیں: سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ 64 ہجری کو مکہ میں فوت ہوئے۔ بعض مؤرخین کا کہنا ہے کہ آپ مقام حجون میں فوت ہوئے، منجنیق کا ایک پتھر ان کو لگا تھا، آپ مکہ میں مقام حجر میں تھے، پانچ دن کے بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔ وفات کے وقت ان کی عمر 68 برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6354]