المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
70. عَدَمُ الْغُسْلِ لِلْجَنَابَةِ فِي شِدَّةِ الْبَرْدِ
سخت سردی میں جنابت کا غسل نہ کرنے کی رخصت۔
حدیث نمبر: 639
أخبرَناه أحمد بن سلمان الفقيه قال: قُرئَ على عبد الملك بن محمد وأنا أسمع قال: حَدَّثَنَا وهب بن جَرِير بن حازم، حَدَّثَنَا أبي قال: سمعتُ يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حبيب، عن عِمران بن أبي أنس، عن عبد الرحمن بن جبير، عن عمرو بن العاص قال: احتلمتُ في ليلةٍ باردةٍ في غزوة ذات السَّلاسل فأشفَقتُ إن اغتسلتُ أن أهلِكَ، فتيمَّمتُ ثم صلَّيت بأصحابي الصبحَ، فذكروا ذلك للنبي ﷺ، فقال: يا عمرُو، صلَّيتَ بأصحابك وأنت جُنُب؟!" فأخبرتُه بالذي مَنَعني من الاغتسال، وقلت: إني سمعتُ الله يقول: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا﴾، فَضَحِكَ رسول الله ﷺ ولم يقل شيئًا (2) . حديث جرير بن حازم هذا لا يُعلِّل حديثَ عمرو بن الحارث الذي وَصَلَه بذِكْر أبي قيس، فإنَّ أهل مصر أعرفُ بحديثهم من أهل البصرة.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ غزوہ ذات السلاسل میں ایک ٹھنڈی رات مجھے احتلام ہو گیا، مجھے ڈر لگا کہ اگر غسل کیا تو ہلاک ہو جاؤں گا، تو میں نے تیمم کیا اور اپنے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھا دی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمرو! کیا تم نے جُنبی ہونے کے باوجود اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی؟“ تو میں نے غسل نہ کرنے کی وجہ بتائی اور عرض کیا کہ میں نے اللہ کو فرماتے سنا ہے: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا﴾ [سورة النساء: 29] ، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے اور کچھ نہ فرمایا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 639]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 639]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وانظر ما قبله» [ترقيم الرساله 639] [ترقيم الشركة 634]
الحكم على الحديث: حديث صحيح
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 639 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث صحيح، وانظر ما قبله.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، مزید تفصیل کے لیے سابقہ حوالہ ملاحظہ فرمائیں۔
وأخرجه أبو داود (334) عن محمد بن المثنى، عن وهب بن جرير، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام ابو داؤد (334) نے محمد بن مثنیٰ کے واسطے سے، انہوں نے وہب بن جریر سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 639 in Urdu