المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
848. ذِكْرُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا
سیدنا عبد اللہ بن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہما کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6493
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: عبدُ الله بنُ عمر بنِ الخطّاب بنِ نُفيل العَدَوي، يُكنى أبا عبد الرحمن، وأمُّه زينب بنت مَطعُون بن حَبيب بن وهب ابن حُذافة بن جُمَحَ، وكان يَخضِبُ بالصُّفْرة، تُوفِّي بمكة ودُفِن بذي طُوَى، ويقال دُفن بفَخٍّ في مقبرة المهاجرين دُفن سنة أربع وسبعين، وهو يومَ ماتَ ابنُ أربعٍ وثمانين سنة.
مصعب بن عبداللہ زبیری فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر بن خطاب بن نفیل عدوی کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے اور ان کی والدہ زینب بنت مظعون بن حبیب ہیں۔ وہ زرد رنگ کا خضاب استعمال کرتے تھے، ان کی وفات مکہ مکرمہ میں ہوئی اور انہیں ذی طویٰ کے مقام پر دفن کیا گیا، ایک قول کے مطابق انہیں فخ کے مقام پر مہاجرین کے قبرستان میں دفن کیا گیا، ان کی وفات 74 ہجری میں ہوئی اور اس وقت ان کی عمر 84 برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6493]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6493] [ترقيم الشركة 6416]
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6493 in Urdu