المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
872. سخاوة عبد الله بن جعفر
سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کی سخاوت
حدیث نمبر: 6556
أخبرنا الحسن بن محمد بن إسحاق، حدثنا محمد بن زكريا الغَلَابي، حدثنا ابن عائشة قال: دخل زيادٌ الأعجمُ على عبد الله بن جعفر في خمس دِيَاتٍ، فأعطاه، فأنشأَ يقول: سألْناه الجزيلَ فما تَلَكَّا … وأعطَى فوقَ مُنْيتِنا وزادا وأحسَنَ ثمَّ أحسَنَ ثمَّ عُدْنا … فأحسَنَ ثمَّ عدتُ له فعَادا مِرارًا ما أعودُ الدَّهْرَ إِلَّا … تَبَسَّمَ ضاحكًا وثَنَى الوِسَادا قد اتَّفق البخاريُّ ومسلمٌ على سَمَاع عبد الله بن جعفر بن أبي طالب من رسول الله ﷺ وهو ابنُ عَشر سنين، وأنا ذاكرٌ بمشيئة الله ﷿ في هذا الموضع بيان ما اتَّفَقا عليه بأسانيدِها:
ابن عائشہ کہتے ہیں: زیاد الاعجم، سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کے پاس 5 دیتوں کے سلسلہ میں گئے، سیدنا عبداللہ بن جعفر نے درج ذیل اشعار پڑھتے ہوئے ان کو پانچ دیتیں دے دیں۔ تو سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے اس وقت یہ اشعار پڑھے۔ * ہم نے ان سے بہت بڑی عطا مانگی، انہوں نے ہماری سوچوں سے بڑھ کر عطا کیا۔ * اس نے ہمارے ساتھ بہت ہی خوب حسن سلوک کیا ہے، اور یہ عمل بار بار کیا ہے۔ * بلکہ اگر ساری زندگی میں ان کے پاس جاتا رہوں تو وہ مسکرا کر عطا کرتے رہیں گے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ اس بات پر متفق ہیں کہ عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے دس سال کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع کیا ہے۔ (امام حاکم کہتے ہیں) میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی متفق علیہ احادیث ان کی اسانید کے ہمراہ ذکر کروں گا، ان شاء اللہ عزوجل۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6556]