المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
926. ذِكْرُ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر جو رسول اللہ ﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے
حدیث نمبر: 6681
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي (2) ، قال: كان أبو رافع مولى رسول الله ﷺ للعبّاس بن عبد المُطَّلب، فلمّا أسلم العباس وَهَبَه للنبيِّ ﷺ، وكان اسمُه أسلمَ، ويقال: إبراهيم، وأسلمَ قبلَ بدر، ولكنَّه كان مقيمًا بمكةَ مع العبّاس، ومات بعدَ مَقتَل عثمان سنةَ خمسٍ وثلاثين.
ابوبکر بن احمد بن بالویہ اور ابراہیم بن اسحاق حربی سے مروی ہے کہ ابو رافع رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے، پہلے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کی ملکیت میں تھے، پھر جب سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو انہوں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہبہ کر دیا، ان کا نام اسلم تھا اور ایک قول کے مطابق ابراہیم تھا، وہ غزوہ بدر سے پہلے ہی اسلام لا چکے تھے لیکن سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ مکہ ہی میں مقیم رہے، ان کی وفات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد سنہ 35 ہجری میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6681]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6681] [ترقيم الشركة 6601]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6681 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) كذا جاء هنا في النسخ الخطية، والجادة أنَّ إبراهيم الحربي يرويه عن مصعب بن عبد الله الزبيري، فقد تكرر ذكر هذه السلسلة عند المصنف كثيرًا.
📌 اہم نکتہ: خطی نسخوں میں یہاں اسی طرح مروی ہے، لیکن معروف بات (الجادة) یہ ہے کہ ابراہیم الحربی اسے مصعب بن عبد اللہ الزبیری سے روایت کرتے ہیں، اور مصنف کے ہاں یہ سند (سلسلہ) کثرت سے دہرائی گئی ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 6681 in Urdu