🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1002. ذكر أبى العاص بن الربيع رضى الله عنه
سیدنا ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6838
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي قال (1) : أبو العاص بنُ الربيع زوجُ زينب بنتِ رسول الله ﷺ وابنُ خالتها، أمُّه هالةُ بنت خُوَيلد أختُ خديجة، واسمُ أبي العاص مُهشِّم (2) ، وكان يُلقَّب جِرْوَ البَطْحاء، وولَدَتْ زينب بنتُ رسولِ الله ﷺ لأبي العاص عليَّ بن أبي العاص وأُمامة بنتَ أبي العاص، وتوفِّي أبو العاص سنةَ إحدى عشرةَ في خلافة أبي بكر.
ابراہیم بن اسحاق حربی کہتے ہیں: ابوالعاص بن ربیع، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے شوہر ہیں، اور اپنی زوجہ کی خالہ کے بیٹے ہیں۔ ان کی والدہ ہالہ بنت خویلد ہیں جو کہ سیدنا خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں۔ سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ کا اصل نام مہشم ہے۔ ان کا لقب جروالبطحاء تھا۔ سیدہ زینب بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بطن سے ان کا ایک بیٹا علی بن ابی العاص پیدا ہوا، اور ایک لڑکی امامہ بنت ابی العاص پیدا ہوئی۔ سیدنا ابوالعاص رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں سن 11 ہجری کو فوت ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6838]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6838 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) كذا جاء هنا في النسخ الخطية، والجادة أنَّ إبراهيم الحربي يرويه عن مصعب بن عبد الله الزبيري، فقد تكرر ذكر هذه السلسلة عند المصنف كثيرًا.
📝 نوٹ / توضیح: (1) قلمی نسخوں میں یہاں اسی طرح آیا ہے، جبکہ معمول یہ ہے کہ ابراہیم الحربی اسے مصعب بن عبد اللہ الزبیری سے روایت کرتے ہیں، کیونکہ مصنف کے ہاں یہ سلسلہ (سند) کثرت سے دہرایا گیا ہے۔
(2) تحرَّف في النسخ الخطية إلى: مهيثم.
📝 نوٹ / توضیح: (2) قلمی نسخوں میں یہ نام تحریف ہو کر "مہیثم" بن گیا ہے۔