المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
1002. ذكر أبى العاص بن الربيع رضى الله عنه
سیدنا ابو العاص بن الربیع رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
حدیث نمبر: 6839
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو زُرْعة الدمشقي، حدثنا أحمد بن خالد الوَهْبي، حدثنا محمد بن إسحاق، عن داود بن الحصين، عن عِكرمة، عن ابن عبّاس قال: ردَّ رسولُ الله ﷺ زينبَ على أبي العاص بالنِّكاح الأول، لم يُحدِثا شيئًا (3) . هذا إسناد صحيح على شرط مسلم، وقد رُوي أنَّ النبيَّ ﷺ ردَّها عليه بنكاحٍ جديد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6694 - غير صحيح
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6694 - غير صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابوالعاص کے مسلمان ہونے کے بعد) تجدید نکاح کئے بغیر، نکاح اول کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو ان کے پاس بھیج دیا۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے۔ ایک روایت یہ بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تجدید نکاح کے بعد سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو ابوالعاص کے ہاں بھیجا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6839]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6839 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) إسناده حسن، ومحمد بن إسحاق قد صرَّح بسماعه من داود بن الحصين، كما سلف بيانه برقم (2870)، وقد صحَّحه الإمام أحمد والدارقطني كما سيأتي نقله عنه في الحديث التالي.
⚖️ درجۂ حدیث: (3) اس کی سند حسن ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اور محمد بن اسحاق نے داؤد بن حصین سے اپنے سماع کی تصریح کی ہے، جیسا کہ نمبر (2870) میں بیان گزر چکا ہے۔ نیز امام احمد اور دارقطنی نے اسے صحیح قرار دیا ہے جیسا کہ اگلی حدیث میں ان سے نقل کیا جائے گا۔