المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ذِكْرُ أَحَادِيثِ تَحْرِيمِ الْخَمْرِ
شراب کی حرمت سے متعلق احادیث کا تذکرہ
حدیث نمبر: 7405
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي ببغداد، حدثنا محمد بن الفَرَج، حدثنا حجّاج بن محمد، حدثنا رَبيعة بن كلثوم، عن أبيه كُلثوم بن جَبْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس قال: نزلَ تحريمُ الخمرِ في قبيلتين من قبائل الأنصار شَرِبوا، حتى إذا ثَمِلُوا عَبِثَ بعضُهم ببعض، فلما صَحَوا جعل الرجلُ يرى الأثرَ بوجهِه وبرأسِه ولحيتِه، فيقول: فَعَلَ بي هذا أخي فلانٌ، والله لو كان بي رؤوفًا رحيمًا ما فعل هذا بي، قال: وكانوا إخوةً ليس في قلوبهم ضغائنُ، فوقعت في قلوبهم الضغائنُ، فأنزل الله ﷿: ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ﴾ إلى قوله: ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ [المائدة: 90] ، فقال ناسٌ من المتكلِّفين هي رجسٌ، وهي في بطن فلانٍ قُتِلَ يومَ بدر، وفلانٍ قُتِلَ يومَ أُحد، فأنزل الله ﷿: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ حتى بلغ: ﴿وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [المائدة: 93] (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7219 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7219 - على شرط مسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: شراب کی تحریم کا حکم انصار کے دو قبیلوں کے متعلق نازل ہوا جنہوں نے شراب پی، یہاں تک کہ جب وہ نشے میں دھت ہو گئے تو ایک دوسرے کے ساتھ دست درازی کرنے لگے، جب انہیں ہوش آیا تو آدمی اپنے چہرے، سر اور داڑھی پر زخموں کے نشانات دیکھتا اور کہتا: میرے ساتھ میرے فلاں بھائی نے یہ کیا ہے، اللہ کی قسم! اگر وہ میرے ساتھ مہربان ہوتا تو ایسا نہ کرتا؛ وہ آپس میں بھائی بھائی تھے اور ان کے دلوں میں کوئی کینہ نہ تھا لیکن شراب نے کینہ پیدا کر دیا، تب اللہ عزوجل نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ﴾ سے ﴿فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ﴾ تک [سورة المائدة: 90] ، اس پر کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ تو سراسر ناپاکی ہے، اور یہ ان لوگوں کے پیٹ میں بھی تھی جو جنگ بدر اور احد میں شہید ہوئے، تب اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا﴾ یہاں تک کہ فرمایا: ﴿وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ﴾ [سورة المائدة: 93] [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأشربة/حدیث: 7405]
تخریج الحدیث: «حديث قوي، محمد بن الفرج وهو ابن محمود البغدادي الأزرق» [ترقيم الرساله 7405] [ترقيم الشركة 7315] [ترقيم العلميه 7219]
الحكم على الحديث: حديث قوي
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7405 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث قوي، محمد بن الفرج وهو ابن محمود البغدادي الأزرق - صدوق حسن الحديث، وقد توبع.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ "حدیث قوی" (مضبوط) ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: محمد بن الفرج (جو کہ ابن محمود البغدادی الازرق ہیں) صدوق اور حسن الحدیث ہیں، اور ان کی متابعت بھی موجود ہے۔
وأخرجه النسائي (11086) عن محمد بن عبد الرحيم عن حجاج بن المنهال، عن ربيعة بن كلثوم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام نسائی نے (11086) میں محمد بن عبدالرحیم کے طریق سے، انہوں نے حجاج بن المنہال سے اور انہوں نے ربیعہ بن کلثوم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وانظر حديث ابن عباس الآتي برقم (7411).
📌 اہم نکتہ: اس حوالے سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی آنے والی حدیث نمبر (7411) ملاحظہ فرمائیں۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7405 in Urdu