🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بر أمك ثم أباك ثم الأقرب فالأقرب
اپنی ماں کے ساتھ حسنِ سلوک کرو، پھر باپ کے ساتھ، پھر جو زیادہ قریبی ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7428
حدثنا أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا الحسن بن مُكرَم، حدثنا يزيد بن هارون. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن هشام بن مَلّاس النُّميري، حدثنا مروان بن معاوية الفَزَاري. وحدثنا أبو عبد الله الشَّيباني، حدثنا علي بن الحسن، حدثنا أبو عاصم ومكّي بن إبراهيم؛ قالوا: حدثنا بَهْزَ بنَ حَكيم، عن أبيه، عن جده قال: قلتُ: يا رسولَ الله، من أبَرُّ؟ قال:"أُمَّكَ" قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال:"أُمَّك"، قلتُ: يا رسول الله، ثم من؟ قال:"أُمَّك" قلت: يا رسول الله، ثم مَن؟ قال:"ثم أباك" قلت: يا رسولَ الله، ثم مَن؟ قال:"ثم الأقربَ فالأقربَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه على شرطهما في حكيم بن معاوية أنه ليس له راو غير بَهْز. وقد روى عنه أبو قَزَعة الباهلي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7242 - صحيح
سیدنا بہز بن حکیم اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں کس کے ساتھ سب سے زیادہ حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنی ماں کے ساتھ، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر اپنے باپ کے ساتھ، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر جو تمہارے زیادہ قریب ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریب ہو۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اپنی شرط پر روایت نہیں کیا کیونکہ حکیم بن معاویہ سے بہز کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کی، حالانکہ ان سے ابو قزعہ باہلی نے بھی روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7428]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن وسلف برقم (6852).» [ترقيم الرساله 7428] [ترقيم الشركة 7338] [ترقيم العلميه 7242]

الحكم على الحديث: صحيح لغيره
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7428 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن وسلف برقم (6852).
⚖️ درجۂ حدیث: یہ روایت "صحیح لغیرہ" ہے، اور یہ سند بذاتِ خود حسن ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: یہ روایت اس سے قبل نمبر (6852) کے تحت گزر چکی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7428 in Urdu