🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. من تطبب ولم يعرف منه طب فهو ضامن .
جس نے ڈاکٹری (علاج) کی حالانکہ وہ طب سے واقف نہ تھا، تو وہ (نقصان کا) ضامن ہوگا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7675
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، عن أبيه، عن عوف بن مالك الأشجعي قال: كُنَّا نَرْقي في الجاهلية، فقلنا: يا رسولَ الله، كيف ترى في ذلك؟ فقال:"اعرِضُوا عليَّ رُقَاكم، لا بأسَ بالرُّقَى ما لم يكن شِركٌ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7485 - صحيح
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم جاہلیت میں جھاڑ پھونک کرواتے تھے، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے دم وغیرہ مجھے سناؤ، اور یاد رکھو جس دم میں کوئی شرک وغیرہ نہ ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 7675]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7675 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده صحيح. ابن وهب: هو عبد الله.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔
وأخرجه مسلم (2200)، وأبو داود (3886)، وابن حبان (6094) من طرق عن عبد الله بن وهب، بهذا الإسناد. فاستدراك الحاكم له ذهولٌ منه.
📖 حوالہ / مصدر: اسے مسلم، ابو داود اور ابن حبان نے عبد اللہ بن وہب کے طرق سے روایت کیا ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: امام حاکم کا اسے مستدرک میں لانا ان کی چوک ہے کیونکہ یہ صحیح مسلم میں پہلے ہی موجود ہے۔