علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔ مزید تفصیل کے لیے رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
18. التوبيخ لمن كان له مال فلم يضح .
اس شخص کے لیے سخت وعید جس کے پاس مال ہو اور وہ پھر بھی قربانی نہ کرے
حدیث نمبر: 7756
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم الرازي، حدثنا عبد الله بن يزيد المُقرئ، حدثنا عبد الله بن عيَّاش، حدثنا عبد الرحمن الأعرَج، عن أبي هريرة قال: قال النبيُّ ﷺ:"مَن كان له مالٌ فلم يُضحِّ، فلا يَقرَبَنَّ مُصلَّانا". وقال مرةً:"مَن وَجَدَ سَعَةً فلم يَذبَحْ، فلا يَقرَبنَّ مُصلَّانا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7565 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7565 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے، وہ ہماری عیدگاہ کے قریب مت آئے۔ اور ایک موقع پر فرمایا: جو وسعت کے باوجود قربانی نہ کرے وہ ہماری عیدگاہ کے قریب نہ آئے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأضاحي/حدیث: 7756]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا على أبي هريرة، وهذا إسناد ضعيف مرفوعًا من أجل عبد الله بن عياش، وسلف الكلام عليه برقم (3509)»
الحكم على الحديث: صحيح موقوفًا على أبي هريرة
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7756 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) صحيح موقوفًا على أبي هريرة، وهذا إسناد ضعيف مرفوعًا من أجل عبد الله بن عياش، وسلف الكلام عليه برقم (3509).
⚖️ درجۂ حدیث: یہ روایت حضرت ابو ہریرہ پر 'موقوف' ہونے کی صورت میں صحیح ہے، لیکن 'مرفوع' (نبی ﷺ کی طرف منسوب) ہونے کی صورت میں عبد اللہ بن عیاش کی وجہ سے اس کی سند ضعیف ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: اس پر تفصیلی کلام حدیث نمبر 3509 کے تحت گزر چکا ہے۔
وأخرجه أحمد 14/ (8273) عن أبي عبد الرحمن عبد الله بن يزيد المقرئ، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (14/ 8273) میں ابو عبد الرحمن عبد اللہ بن یزید المقری کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7756 in Urdu