🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. جددوا إيمانكم بقول لا إله إلا الله .
اپنے ایمان کی تجدید "لا الہ الا اللہ" کے ذریعے کرتے رہا کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7851
أخبرني أحمد بن محمد بن سلمة العَنَزي، حَدَّثَنَا عثمان بن سعيد الدَّارمي، حَدَّثَنَا عبد الله بن صالح، حدثني الليث، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي الخير، عن عُقْبة بن عامر: أنَّ رجلًا أتى رسولَ الله ﷺ فقال: يا رسولَ الله، أحدُنا يُذنِبُ، قال:"يُكتَبُ عليه" قال: ثم يستغفرُ منه ويتوبُ، قال:"يُغفَرُ له ويُتابُ عليه" قال: فيعودُ فيُذنِبُ، قال:"يُكتَبُ عليه، ولا يَمَلُّ الله حتَّى تَمَلُّوا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7658 - صحيح
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے اس نے عرض کیا: پھر وہ اس سے مغفرت مانگتا اور توبہ کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے معاف کر دیا جاتا ہے اور اس کی توبہ قبول کر لی جاتی ہے اس نے عرض کیا: وہ دوبارہ گناہ کر بیٹھتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ (دوبارہ) لکھ دیا جاتا ہے، اور اللہ تعالیٰ (معاف کرنے سے) نہیں اکتاتا یہاں تک کہ تم خود (توبہ کرنے سے) اکتا جاؤ۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التوبة والإنابة/حدیث: 7851]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح» [ترقيم الرساله 7851] [ترقيم الشركة 7757] [ترقيم العلميه 7658]

الحكم على الحديث: إسناده حسن
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 7851 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(3) إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح - وهو كاتب الليث - وقد توبع، وسلف تخريجه برقم (196).
⚖️ درجۂ حدیث: متابعات اور شواہد کی بنیاد پر اس کی سند "حسن" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اس کی حسن ہونے کی وجہ عبد اللہ بن صالح (کاتبِ لیث بن سعد) ہیں، اور ان کی تائید (متابعت) بھی موجود ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: اس کی تخریج پہلے حدیث نمبر 196 کے تحت گزر چکی ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 7851 in Urdu