🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. لَا يَكُونُ أَحَدٌ مُتَّقِيًا حَتَّى يَدَعَ مَا لَا بَأْسَ بِهِ حَذَرًا لِمَا بِهِ بَأْسٌ
کوئی شخص اس وقت تک متقی نہیں بن سکتا جب تک وہ گناہ کے ڈر سے مباح (جائز) چیزوں کو بھی نہ چھوڑ دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8097
أخبرنا عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثنا هاشم بن القاسم، حدثنا أبو عَقِيل الثّقفي عبد الله بن عقَيل [عن عبد الله بن يزيد] (1) عن رَبيعة بن يزيد وعطيّة بن قيس، عن عطيّة بن سعد - وكان من أصحابِ رسول الله ﷺ أنه قال: قال رسول الله ﷺ:"إِنَّ الرَّجل لا يكونُ من المتَّقِين حتى يدعَ ما لا بأس به حَذَرًا لِمَا به بأسٌ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7899 - صحيح
سیدنا عطیہ بن سعد رضی اللہ عنہ (جو اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں سے تھے) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اس وقت تک پرہیزگاروں (متقیوں) میں شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ کسی ایسی چیز کو نہ چھوڑ دے جس میں بظاہر کوئی حرج نہ ہو، صرف اس ڈر سے کہ کہیں وہ کسی گناہ والی چیز میں مبتلا نہ ہو جائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8097]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 8097] [ترقيم الشركة 7998] [ترقيم العلميه 7899]


Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8097 in Urdu