🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. التَّمْرُ يَضُرُّ بِالرَّمَدِ
آنکھوں کی بیماری (آشوبِ چشم) میں کھجور نقصان دہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8468
أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيّاري بمَرْو، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرني عبد الحميد بن صَيْفيّ بن عبد الله بن صُهيب، عن أبيه، عن جدِّه، أنَّ صُهيبًا قال: قَدِمتُ على النَّبِيّ ﷺ وبين يديه تمرٌ وخبزٌ، فقال:"ادنُهْ فكُلْ" فأخذتُ آكلُ من التمر، فقال:"تأكلُ تمرًا وبك رَمَدٌ؟!" فقلت: يا رسول الله، إني أمضَعُ من الناحية الأُخرى، فتبسَّم النَّبِيُّ ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8263 - صحيح
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھجوریں اور روٹی رکھی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب آ جاؤ اور کھاؤ، تو میں کھجوریں کھانے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کھجوریں کھا رہے ہو جبکہ تمہاری آنکھ آئی ہوئی ہے؟! میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں دوسری طرف سے چبا رہا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطب/حدیث: 8468]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين بطرقه، وهذا إسناد فيه لِينٌ» [ترقيم الرساله 8468] [ترقيم الشركة 8365] [ترقيم العلميه 8263]

الحكم على الحديث: حديث محتمل للتحسين بطرقه

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8468 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث محتمل للتحسين بطرقه، وهذا إسناد فيه لِينٌ. وقد سلف برقم (5808).
⚖️ درجۂ حدیث: اپنے طرق کی بنا پر یہ حدیث تحسین کا احتمال رکھتی ہے، لیکن اس سند میں "لین" (کمزوری) ہے۔ یہ نمبر (5808) پر گزر چکی ہے۔
أبو الموجَّه: هو محمد بن عمرو الفَزَاري، وعبدان: هو عبد الله بن عثمان المروزي، وعبد الله: هو ابن المبارك.
🔍 فنی نکتہ / علّت: (راویوں کا تعین): ابو الموّجہ سے مراد محمد بن عمرو الفزاری ہیں، عبدان سے مراد عبداللہ بن عثمان المروزی ہیں، اور عبداللہ سے مراد ابن المبارک ہیں۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8468 in Urdu