المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
17. قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - : " سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى بِضْعٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً "
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میری امت تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی
حدیث نمبر: 8530
أخبرنا محمد بن المؤمل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد بن المسيَّب، حدثنا نُعيم بن حمّاد، حدثنا عيسى بن يونس، عن حَرِيز بن عثمان، عن عبد الرحمن بن جُبير بن نُفير، عن أبيه، عن عَوف بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"ستفترقُ أمتي على بِضع وسبعين فرقةً، أعظمُها فِرقةً قومٌ يَقِيسون الأمورَ برأيهم، فيُحرِّمون الحلال ويُحلِّلون الحرامَ" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب میری امت ستر سے کچھ زائد فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی، ان میں سے سب سے بڑا (فتنہ پرور) فرقہ وہ ہوگا جو معاملات کو اپنی رائے پر قیاس کریں گے، پس وہ حلال کو حرام اور حرام کو حلال قرار دے دیں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8530]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8530]
تخریج الحدیث: «حديث منكر، سلف هذا الحديث برقم (6461) من طريق يحيى بن عثمان السهمي عن نعيم بن حماد، فانظر تخريجه والكلام عليه هناك» [ترقيم الرساله 8530] [ترقيم الشركة 8427]
الحكم على الحديث: حديث منكر
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8530 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) حديث منكر، سلف هذا الحديث برقم (6461) من طريق يحيى بن عثمان السهمي عن نعيم بن حماد، فانظر تخريجه والكلام عليه هناك.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "منکر" ہے۔ یہ حدیث پہلے نمبر (6461) پر یحییٰ بن عثمان السہمی عن نعیم بن حماد کے طریق سے گزر چکی ہے، اس کی تخریج اور اس پر کلام وہاں دیکھیں۔
Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 8530 in Urdu