🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مقعد الكافر من النار مسيرة ثلاثة أيام
آگ میں کافر کی بیٹھنے کی جگہ تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8984
أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، أخبرنا سعيد، عن قَتَادة، عن أبي أيوب، عن عبد الله بن عَمْرو، قوله ﷿: ﴿وَنَادَوْا يَامَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ﴾ قال: يُخلِّي عنهم أربعين عامًا لا يُجِيبُهم، ثم أجابهم: ﴿إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ﴾ [الزخرف: 77] ، فيقولون: ﴿رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ﴾ [المؤمنون: 107] ، قال: فيُخلِّي عنهم مثل الدنيا، ثم أجابهم: ﴿اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ﴾ [المؤمنون: 108] ، قال: فوالله ما نَبَسَ القومُ بعد هذه الكلمة، إن كان [إِلَّا] الزَّفِيرُ والشَّهيقُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8770 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، اللہ تعالیٰ کے ارشاد {وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ} [الزخرف: 77] اور وہ پكاریں گے اے مالک تیرا رب ہمیں تمام كر چكے (ترجمہ كنزالایمان، امام احمد رضا) کے بارے میں فرماتے ہیں: ان كو چالیس سال تک كوئی جواب نہیں دیا جائے گا، پھر چالیس سال کے بعد جب ان كو جواب دیا جائے گا تو یہ دیا جائے گا {إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ} [الزخرف: 77] تمہیں تو ٹھہرنا ہے وہ كہیں گے: {رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ} [المؤمنون: 107] اے ہمارے رب ہم كو دوزخ سے نكال دے پھر اگر ہم ویسے ہی كریں تو ہم ظالم ہیں (ترجمہ كنزالایمان، امام احمد رضا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پوری دنیا كی عمر جتنا زمانہ تک خاموشی رہے گی پھر اس عرصے کے بعد ان كو یہ جواب دیا جائے گا، {اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونَ} دتكارے پڑے رہو اس میں اور مجھ سے كوئی بات نہ كرو (ترجمہ كنزالایمان،) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ كی قسم! اس کے بعد لوگ كوئی بات نہیں بولیں گے بلكہ گدھے كی طرح رینكیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس كو نقل نہیں كیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8984]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 8984 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي. وقد سلف بهذا الإسناد مختصرًا برقم (3534).
⚖️ درجۂ حدیث: (1) اس کی سند قوی ہے۔ اور یہ اسی سند کے ساتھ مختصراً پہلے نمبر (3534) پر گزر چکی ہے۔
وأخرجه البيهقي في "الأسماء والصفات" (480) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اور اسے بیہقی نے "الأسماء والصفات" (480) میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه البيهقي أيضًا في "الأسماء" (480) وفي البعث والنشور (591) من طريق أبي العباس محمد بن يعقوب الأصم، عن يحيى بن أبي طالب، به.
📖 حوالہ / مصدر: اور اسے بیہقی نے بھی "الأسماء" (480) اور "البعث والنشور" (591) میں ابو العباس محمد بن یعقوب الاَصَم کے طریق سے، یحییٰ بن ابی طالب سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
وأخرجه ابن المبارك في "الزهد" برواية نعيم بن حماد (319)، وابن أبي شيبة 13/ 152، وهناد في "الزهد" (214)، وابن أبي الدنيا في "صفة النار" (168)، والطبري في "تفسيره" 25/ 99، وابن أبي حاتم في "تفسيره" 8/ 2509، والطبراني في "المعجم الكبير" (14171)، والبيهقي في "البعث" (592)، والبغوي في "شرح السنة" (4420) من طرق عن سعيد بن أبي عروبة، به.
📖 حوالہ / مصدر: اور اسے ابن مبارک نے "الزہد" میں نعیم بن حماد کی روایت (319) میں، ابن ابی شیبہ (152/13)، ہناد نے "الزہد" (214) میں، ابن ابی الدنیا نے "صفۃ النار" (168) میں، طبری نے اپنی "تفسیر" (99/25) میں، ابن ابی حاتم نے اپنی "تفسیر" (2509/8) میں، طبرانی نے "المعجم الکبیر" (14171) میں، بیہقی نے "البعث" (592) میں، اور بغوی نے "شرح السنۃ" (4420) میں سعید بن ابی عروبہ سے مختلف طرق سے اسی طرح روایت کیا ہے۔
قوله: "ما نبس القوم" أي: ما تكلموا ولا تحركت شفاههم بشيء.
📝 نوٹ / توضیح: قول: "مَا نَبَسَ الْقَوْمُ" کا مطلب ہے: وہ نہ بولے اور نہ ہی ان کے ہونٹ کسی چیز کے ساتھ حرکت میں آئے۔