🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. فِي جَهَنَّمَ وَادٍ، فِي ذَلِكَ الْوَادِي بِئْرٌ يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ
جہنم میں ایک وادی ہے جس میں "ہبہب" نامی ایک کنواں ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8979
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله ابن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرَّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، عن رسول الله ﷺ قال:"ويلٌ وادٍ في جهنَّم، يَهوِي فيه الكافرُ أربعين خريفًا قبل أن يَبْلُغَ قعرَه، والصَّعُودُ جبلٌ في النار (1) يتصعَّد فيه سبعين خريفًا، يَهوي (2) منه كذلك أبدًا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8764 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ویل جہنم كی ایک وادی ہے، کافر جہنم كی گہرائی میں پہنچنے سے پہلے چالیس سال تک اس میں گرتے رہیں گے۔ اور صعود جہنم میں ایک پہاڑ ہے جس پر دوزخی ستر سال تک چڑھتا رہے گا، پھر اس سے گر جائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس كو نقل نہیں كیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8979]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8980
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني إملاء من أصل كتابه، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي أخبرنا يزيد بن هارون، حدثنا أزهرُ بن سنان القُرشي، حدثنا محمد بن واسع قال: دخلتُ على بلال بن أبي بُرْدة فقلت له: يا بلالُ، إِنَّ أباك حدَّثني عن جدِّك، عن رسولَ الله ﷺ: أنه قال:"إِنَّ في جهنَّم واديًا (4) . في ذلك الوادي بئرٌ يقال له: هَبهَبُ، حَقٌّ على الله تعالى أن يُسكِنَها كُلَّ جبّار"، فإياكَ أن تكون منهم يا بلال (5) .
هذا حديث تفرَّد به أزهر بن سنان عن محمد بن واسع، لم نكتُبْه عاليًا إلَّا من هذا الوجه.
محمد بن واسع فرماتے ہیں: میں بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا، میں نے ان سے کہا: اے بلال، تمہارے والد نے تمہارے دادا کے حوالے سے مجھے ایک حدیث سنائی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہنم میں ایک وادی ہے، اس وادی میں ایک کنواں ہے جس کو ہبہب کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ ہر جبار (متکبر) کو اس میں ٹھہرائے، اے بلال، تم ان میں سے ہونے سے بچنا۔ ٭٭ اس حدیث کو محمد بن واسع سے روایت کرنے میں ازہر بن سنان منفرد ہیں، میری سند عالی اس اسناد کے ہمراہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8980]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8981
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا بحر بن نَصر، حدثنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرَّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"يُنصَبُ للكافر (6) يومُ القيامة خمسين ألفَ سنة، كما لم يَعمَلْ في الدنيا، ويظنُّ أنه مُواقعِتُه (1) " (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8766 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کافر کے لیے قیامت کا دن پچاس ہزار سال کے برابر ہو گا، جس نے دنیا میں کوئی نیک عمل نہیں کیا ہو گا اور وہ یہ سمجھ رہا ہو گا کہ وہ اس کا دفاع کر لے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8981]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8982
أخبرني عبد الله بن محمد بن علي بن زياد العَدْل، حدثنا محمد بن إسحاق الإمام، أخبرنا محمد بن عُزَيز الأَيْلي، أنَّ سَلَامة حدَّثهم عن عُقَيل، حدَّثني ابن شِهاب، أنَّ أبا سَلَمة بن عبد الرحمن وسعيدَ بن المسيب [قالا] : قال أبو هريرة: سمعت رسولَ الله ﷺ يقول:"والذي نفسُ محمدٍ بيده، إِنَّ قَدْرَ ما بين شَفَةِ النَّارِ وقعرِها لَكصَخْرَةٍ زِنَتُها سبعُ خَلِفَاتٍ بشُحومِهنَّ ولُحومِهنَّ وأولادِهنَّ، تَهْوِي فيما بين شَفَةِ النارِ وقَعرِها إلى أن تقعَ قعرَها سبعين خريفًا" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُجرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8767 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے بے شک دوزخ کے کنارے اور اس کی گہرائی کا اندازہ یہ ہے کہ ایک پتھر جس کا وزن سات حاملہ اونٹنیوں کے برابر جن کے ساتھ ان كی چربی اور گوشت بھی ہو اور ان کے بچے بھی ہوں، اس كو دوزخ کے كنارے سے پھینكا جائے اور وہ اس كی گہرائی كی جانب گرتا رہے، تو اس كو گہرائی تک پہنچنے میں ستر سال لگ جائیں گے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس كو نقل نہیں كیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8982]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس ذات كی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے دوزخ کے كنارے سے لے كر اس كی گہرائی تک كی مسافت ستر سال كی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس كو نقل نہیں كیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8982N]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8983
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بَمْرو، حدثنا الحارث بن أبي أسامة، حدثني يزيد بن هارون أخبرنا محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم التَّيْمي، عن عيسى بن طَلْحة، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إنَّ الرجل لَيتكلَّمُ بالكلمةِ ما يظنُّ أن تَبلُغَ ما بَلَغَت، يَهوِي بها سبعين خَريفًا في النار" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8769 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک انسان كبھی ایک بات كر دیتا ہے اس كو نہیں پتا ہوتا كہ یہ بات كہاں تک پہنچے گی، لیکن بندہ اس ایک بات كی وجہ سے ستر سال تک دوزخ میں گرتا رہے گا۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اس كو نقل نہیں كیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8983]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں