پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
173. . باب : ما جاء في قيام شهر رمضان
باب: ماہ رمضان میں قیام اللیل (تراویح) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1328
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيّ ، عَنْ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ . ح وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيّ ، وَالْقَاسِمُ بْنُ الْفَضْلِ الْحُدَّانِيُّ كِلَاهُمَا، عَنْ النَّضْرِ بْنِ شَيْبَانَ ، قَالَ: لَقِيتُ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَقُلْتُ: حَدِّثْنِي بِحَدِيثٍ سَمِعْتَهُ مِنْ أَبِيكَ يَذْكُرُهُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ، قَالَ: نَعَمْ، حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ شَهْرَ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" شَهْرٌ كَتَبَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ وَسَنَنْتُ لَكُمْ قِيَامَهُ، فَمَنْ صَامَهُ وَقَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ".
نضر بن شیبان کہتے ہیں کہ میں ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے ملا اور کہا: آپ مجھ سے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ نے رمضان سے متعلق اپنے والد سے سنی ہو، ابوسلمہ نے کہا: ہاں، میرے والد نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا: ”وہ ایسا مہینہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر اس کے روزے کو فرض قرار دیا ہے، اور میں نے اس کے قیام اللیل کو تمہارے لیے مسنون قرار دیا ہے، لہٰذا جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے اس مہینے میں روزے رکھے، اور راتوں میں نفل پڑھے، وہ اپنے گناہوں سے اس طرح نکل جائے گا جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے جنا تھا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1328]
حضرت نضر بن شیبان رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میری ملاقات ابو سلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے ہوئی۔ میں نے کہا: ”مجھے کوئی حدیث سنائیے جو آپ نے اپنے والد سے ماہِ رمضان کے بارے میں سنی ہو۔“ انہوں نے کہا: ”اچھا۔ مجھے والد صاحب (عبدالرحمن بن عوف زہری رضی اللہ عنہ) نے حدیث سنائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہِ رمضان کا ذکر کیا تو فرمایا: ”یہ ایسا مہینہ ہے جس کے روزے اللہ نے تم پر فرض کیے ہیں اور میں نے تمہارے لیے اس کی راتوں کے قیام کا طریقہ جاری کیا ہے۔ چنانچہ جو شخص ایمان رکھتے ہوئے اور ثواب کی نیت سے اس کے روزے رکھے گا اور قیام کرے گا اور گناہوں سے اس طرح نکل (کر پاک صاف ہو) جائے گا جس طرح اس دن (پاک صاف) تھا جب وہ اپنی ماں کے ہاں پیدا ہوا تھا۔“”“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1328]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الصیام 22 (2210)، (تحفة الأشراف: 9729)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/191، 195) (ضعیف)» (نضر بن شیبان لین الحدیث ہے، جس کی وجہ سے یہ ضعیف ہے، لیکن دوسراٹکڑا فمن صامه وقامه إيمانا واحتسابا» شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، کما تقدم، نیز ملاحظہ ہو: التعلیق الرغیب 2 /73)
قال الشيخ الألباني: ضعيف والشطر الثاني منه صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (2210۔2212)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 424
إسناده ضعيف
نسائي (2210۔2212)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 424
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2212
| من صامه وقامه إيمانا واحتسابا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه |
سنن ابن ماجه |
1328
| من صامه وقامه إيمانا واحتسابا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه |
Sunan Ibn Majah Hadith 1328 in Urdu
أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عبد الرحمن بن عوف الزهري