🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب : ما جاء في الدعاء في الصلاة على الجنازة
باب: نماز جنازہ کی دعا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1499
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ جَنَاحٍ ، حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ ، عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَأَسْمَعُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ إِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِي ذِمَّتِكَ وَحَبْلِ جِوَارِكَ، فَقِهِ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَأَنْتَ أَهْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَقِّ، فَاغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ".
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کے نماز جنازہ پڑھائی، تو میں آپ کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سن رہا تھا: «اللهم إن فلان بن فلان في ذمتك وحبل جوارك فقه من فتنة القبر وعذاب النار وأنت أهل الوفاء والحق فاغفر له وارحمه إنك أنت الغفور الرحيم» اے اللہ! فلاں بن فلاں، تیرے ذمہ میں ہے، اور تیری پناہ کی حد میں ہے، تو اسے قبر کے فتنے اور جہنم کے عذاب سے بچا لے، تو عہد اور حق پورا کرنے والا ہے، تو اسے بخش دے، اور اس پر رحم کر، بیشک تو غفور (بہت بخشنے والا) اور رحیم (رحم کرنے والا) ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1499]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الجنائز60 (3202)، (تحفة الأشراف: 17753)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/491) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥واثلة بن الأسقع الليثي، أبو قرصافة، أبو محمد، أبو الأسقع، أبو الخطابصحابي
👤←👥يونس بن ميسرة الحميري، أبو عبيد، أبو حلبس
Newيونس بن ميسرة الحميري ← واثلة بن الأسقع الليثي
ثقة
👤←👥مروان بن جناح الأموي
Newمروان بن جناح الأموي ← يونس بن ميسرة الحميري
صدوق حسن الحديث
👤←👥الوليد بن مسلم القرشي، أبو العباس
Newالوليد بن مسلم القرشي ← مروان بن جناح الأموي
ثقة
👤←👥دحيم القرشي، أبو سعيد
Newدحيم القرشي ← الوليد بن مسلم القرشي
ثقة حافظ متقن
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
3202
اللهم إن فلان بن فلان في ذمتك فقه فتنة القبر
سنن ابن ماجه
1499
اللهم إن فلان بن فلان في ذمتك وحبل جوارك فقه من فتنة القبر وعذاب النار وأنت أهل الوفاء والحق فاغفر له وارحمه إنك أنت الغفور الرحيم
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1499 کے فوائد و مسائل
الشيخ غلام مصطفٰے ظهير امن پوري حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث سنن ابن ماجه 1499
فوائد و مسائل:
بعض لوگ نماز جنازہ کے درود میں یہ اضافہ کرتے ہیں:
«كما صليت وسلمت وباركت ورحمت .»
یہ بالکل ناجائز ہے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعلیم نہیں دی۔ بعد میں کسی شخص نے دین میں اضافہ کرتے ہوئے یہ الفاظ گھڑے ہیں۔
[ماہنامہ السنہ جہلم، شمارہ 61-66، حدیث/صفحہ نمبر: 250]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1499
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
عذاب قبر حق ہے۔
اس لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کے لئے عذاب قبر سے پناہ کی دعا فرمائی۔
لیکن اس کا تعلق عالم غیب سے ہے۔
جس طرح ہم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بتائی ہوئی دوسری بہت سی چیزوں پر بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں۔
اسی طرح عذاب قبر پربھی ایمان لاتے ہیں۔
کیونکہ وہ زندہ لوگوں کے حواس کی گرفت سے باہر ہے۔

(2)
قبر کا عذاب کفر وشرک کے علاوہ دوسرے گناہوں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
مثلاً جسم اور کپڑوں کو پیشاب سے نہ بچانا اور چغلی کھانا جیسے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب قبروں میں مدفون دو شخصوں کو عذاب ہوتے سنا تو فرمایا ان دونوں کوعذاب ہورہا ہے اور عذاب بھی کسی بڑے کام کی وجہ سے نہیں ہورہا۔ (ایسا گناہ نہیں تھا جس سے بچنا بہت دشوار ہو)
ہاں ایک تو اپنے پیشاب سے نہیں بچتا تھا۔
دوسرا لگائی بجھائی کرتا پھرتا تھا۔ (ایک کی بات دوسرے کو بتا کر آپس میں لڑا دیتا تھا۔) (صحیح البخاري، الوضوء، باب من الکبائر أن لا یستشر من بوله، حدیث: 216)

(3)
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مذکورہ دعا جنازے میں بلند آواز سے پڑھی گئی تھی۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1499]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3202
میت کے لیے دعا کا بیان۔
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مسلمانوں میں سے ایک شخص کی نماز جنازہ پڑھائی تو میں نے سنا آپ کہہ رہے تھے: «اللهم إن فلان بن فلان في ذمتك فقه فتنة القبر» اے اللہ! فلاں کا بیٹا فلاں تیری امان و پناہ میں ہے تو اسے قبر کے فتنہ (عذاب) سے بچا لے۔‏‏‏‏ عبدالرحمٰن کی روایت میں: «في ذمتك» کے بعد عبارت اس طرح ہے: «وحبل جوارك فقه من فتنة القبر وعذاب النار وأنت أهل الوفاء والحمد اللهم فاغفر له وارحمه إنك أنت الغفور الرحيم» اے اللہ! وہ تیری امان میں ہے، اور تیری حفاظت میں ہے، تو اسے قبر کے فتنہ اور جہنم کے عذاب سے بچا ل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3202]
فوائد ومسائل:

یہ حدیث بھی دلیل ہے کہ جنازے میں دعا بلند آواز سے پڑھی گئی تھی۔

اس دعا میں میت اور اس کے والد کا نام بھی لیا جاسکتا ہے۔

چاہیے کہ جنازہ کی مختلف دعایئں یاد کی جایئں اور بچوں کو یاد کرائی جایئں تاکہ یہ میت کےلئے اخلاص کے ساتھ دعا کرنے کا حق ادا ہوسکے۔

یہ دعایئں اس وقت مقبول ہوتی ہیں۔
جب میت خود اور اس کا جنازہ پڑھنے والے کماحقہ مسلمان ہوں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3202]