🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الصَّلاَةِ عَلَى الشُّهَدَاءِ وَدَفْنِهِمْ
باب: شہداء کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1513
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أُتِيَ بِهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ فَجَعَلَ يُصَلِّي عَلَى عَشَرَةٍ عَشَرَةٍ، وَحَمْزَةُ هُوَ كَمَا هُوَ، يُرْفَعُونَ، وَهُوَ كَمَا هُوَ مَوْضُوعٌ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ غزوہ احد کے دن شہداء رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے گئے، تو آپ دس دس آدمیوں پر نماز جنازہ پڑھنے لگے، اور حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش اسی طرح رکھی رہی اور باقی لاشیں نماز جنازہ کے بعد لوگ اٹھا کر لے جاتے رہے، لیکن حمزہ رضی اللہ عنہ کی لاش جیسی تھی ویسی ہی رکھی رہی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1513]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”غزوہٴ احد کے دن شہداء کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، آپ ان میں سے دس دس افراد کا جنازہ ادا کرنے لگے۔ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ جہاں تھے وہیں رہے (ان کی میت سامنے رہی) دوسروں کی میتیں اٹھا لی جاتی تھیں اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت جیسے تھی، ویسے ہی (سامنے) پڑی رہتی تھی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6497، ومصباح الزجاجة: 540) (صحیح)» ‏‏‏‏ (شواہد سے تقویت پا کر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں یزید بن أبی زیاد ضعیف راوی ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عباسأحد المكثرين من الصحابة
👤←👥مقسم بن بجرة
Newمقسم بن بجرة ← عبد الله بن عباس
صدوق ، وكان يرسل
👤←👥يزيد بن أبي زياد القرشي
Newيزيد بن أبي زياد القرشي ← مقسم بن بجرة
ضعيف ، كبر فتغير وصار يتلقن ، وكان شيعيا .
👤←👥أبو بكر بن عياش
Newأبو بكر بن عياش ← يزيد بن أبي زياد القرشي
ثقة عابد ، إلا أنه لما كبر ساء حفظه ، وكتابه صحيح
👤←👥محمد بن عبد الله بن نمير
Newمحمد بن عبد الله بن نمير ← أبو بكر بن عياش
ثقة حافظ فاضل
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
1513
أتي بهم رسول الله يوم أحد فجعل يصلي على عشرة عشرة وحمزة هو كما هو يرفعون وهو كما هو موضوع
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1513 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1513
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
وہ شہید جو کفار کے ساتھ معرکہ میں جام شہادت نوش کرتا ہے۔
اسے غسل نہیں دیا جاتا اگرچہ اس پر جنابت کی وجہ سے غسل واجب بھی ہو بلکہ اسے اس کے جنگی لباس ہی میں دفن کرنے کا حکم ہے۔
جیسا کہ جنگ احد میں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت حنظلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ یہ صورت حال پیش آئی تھی۔
کہ وہ جنگ سے پہلے جنبی تھے۔
پھر جنگ میں شہید ہوگئے۔
تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بغیر غسل دیے دفن کرنے کا حکم دیا۔
پھر فرمایا میں نے دیکھا کہ فرشتے ان کو غسل دے رہے ہیں۔
دیکھئے: (الطبراني، 391/11، حدیث: 12094)
ان کےعلاوہ دیگر شہداء کو بھی بغیر غسل دئيے دفن کیا گیا تھا۔
دیکھئے: (أحکام الجنائز للألبانی، ص: 74)

(2)
شہید معرکہ کی نماز جنازہ کے بارے میں علماء کی دو آراء ہیں۔
امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔
شہید معرکہ کی نماز جنازہ میں صحیح بات یہی ہے۔
کہ اس کی نماز جنازہ پڑھنا اور نہ پڑھنا دونوں درست ہے کیونکہ اس بارے میں دونوں طرح کے دلائل موجود ہیں۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ دلائل ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں۔
شہید معرکہ کی نماز جنازہ پڑھنا واجب تو نہیں۔
البتہ پڑھنا افضل ہے۔
کیونکہ جنازہ دعا اور عبادت ہے۔
تفصیل کےلئے دیکھئے: (أحکام الجنائز، ص: 106)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1513]

Sunan Ibn Majah Hadith 1513 in Urdu