🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب : يمين رسول الله صلى الله عليه وسلم التي كان يحلف بها
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم اور حلف کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2091
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ:" كَانَتْ يَمِينُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي يَحْلِفُ بِهَا أَشْهَدُ عِنْدَ اللَّهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ".
رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم جو آپ کھایا کرتے تھے، یوں ہوتی تھی: «والذي نفسي بيده» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2091]
حضرت رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اللہ کے سامنے گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو قسم کھاتے تھے وہ یوں ہوتی تھی: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ» قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2091]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3612، ومصباح الزجاجة: 736) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں عبد الملک صنعانی ضعیف راوی ہے، لیکن حدیث شواہد کی بناء پر صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥رفاعة بن عرابة الجهنيصحابي
👤←👥عطاء بن يسار الهلالي، أبو محمد
Newعطاء بن يسار الهلالي ← رفاعة بن عرابة الجهني
ثقة
👤←👥هلال بن أبي ميمونة القرشي
Newهلال بن أبي ميمونة القرشي ← عطاء بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥يحيى بن أبي كثير الطائي، أبو نصر
Newيحيى بن أبي كثير الطائي ← هلال بن أبي ميمونة القرشي
ثقة ثبت لكنه يدلس ويرسل
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← يحيى بن أبي كثير الطائي
ثقة مأمون
👤←👥عبد الملك بن محمد البرسمي، أبو الزرقاء
Newعبد الملك بن محمد البرسمي ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
مقبول
👤←👥هشام بن عمار السلمي، أبو الوليد
Newهشام بن عمار السلمي ← عبد الملك بن محمد البرسمي
صدوق جهمي كبر فصار يتلقن
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
2090
والذي نفس محمد بيده
سنن ابن ماجه
2091
أشهد عند الله والذي نفسي بيده
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 2091 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2091
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ضرورت کے وقت مخاطب کو اپنی بات کا یقین دلانے کے لیے، یا تا کید کے لیے قسم کھانا جائز ہے۔

(2)
  قسم کے لیے جس طرح اللہ کا نام لیا جاتا ہے اسی طرح اللہ تعالی کی صفات کا بھی ذکر کیا جاتا ہے۔

(3)
قسم کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ اس بات پر گواہ ہے کہ فلاں معاملہ یوں ہے۔
اب اگر یہ بیان جھوٹ ہے تواس موقع پر اللہ کا نام لینا بہت بڑی گستاخی ہے کیوں کہ اللہ تعالی جھوٹ پرگواہ نہیں بن سکتا۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2091]

Sunan Ibn Majah Hadith 2091 in Urdu