سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. باب : المحصر
باب: معذور حاجی (جو مناسک حج ادا نہ کر سکے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3077
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ ، حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ كُسِرَ أَوْ عَرَجَ فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ حَجَّةٌ أُخْرَى"، فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ ، فَقَالَا: صَدَقَ.
حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس حاجی کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا لنگڑا ہو جائے، تو وہ حلال ہو جائے (احرام کھول ڈالے) اب اس پر دوسرا حج ہے“ ۱؎۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بیان کی تو ان دونوں نے کہا: حجاج نے سچ کہا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3077]
حضرت حجاج بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے یا لنگڑا ہو جائے، وہ احرام کھول دے اور اس پر ایک اور حج کرنا لازم ہے۔““ (حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میں نے یہ حدیث حضرت ابن عباس اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے بیان کی تو انہوں نے کہا: ”اس (حجاج بن عمرو) نے سچ کہا۔“”) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3077]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 44 (1862، 1863)، سنن الترمذی/الحج 96 (940)، سنن النسائی/الحج 102 (2863)، (تحفة الأشراف: 3294، 6241، 14254)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/450)، سنن الدارمی/المناسک 57 (1936) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حج و عمرہ کی نیت سے گھر سے نکلنے والے کو اگر اچانک کوئی مرض لاحق ہو جائے تو وہ وہیں پر حلال ہو جائے گا لیکن اگر یہ حج فرض ہو تو آئندہ سال اس کو حج کرنا ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن النسائى الصغرى |
2863
| من عرج أو كسر فقد حل وعليه حجة أخرى |
سنن النسائى الصغرى |
2864
| من كسر أو عرج فقد حل وعليه حجة أخرى |
جامع الترمذي |
940
| من كسر أو عرج فقد حل وعليه حجة أخرى |
سنن ابن ماجه |
3077
| من كسر أو عرج فقد حل وعليه حجة أخرى |
سنن ابن ماجه |
3078
| من كسر أو مرض أو عرج فقد حل وعليه الحج من قابل |
Sunan Ibn Majah Hadith 3077 in Urdu
عبد الله بن العباس القرشي ← أبو هريرة الدوسي