🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب : ما عوذ به النبي صلى الله عليه وسلم وما عوذ به
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (دوسروں پر) دم کی دعائیں اور آپ پر کئے جانے والے دم کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3523
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ , عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ , عَنْ أَبِي نَضْرَةَ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , أَنَّ جِبْرَائِيلَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ , اشْتَكَيْتَ؟ قَالَ:" نَعَمْ" , قَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ , مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنٍ أَوْ حَاسِدٍ , اللَّهُ يَشْفِيكَ بِسْمِ اللَّهِ أَرْقِيكَ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جبرائیل علیہ السلام نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اے محمد! کیا آپ بیمار ہو گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کیا: ہاں، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: «بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس أو عين أو حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك» اللہ کے نام سے میں آپ پر دم کرتا ہوں، ہر اس چیز سے جو آپ کو اذیت پہنچائے، ہر جاندار، نظر بند، اور حاسد کے شر سے، اللہ تعالیٰ آپ کو شفاء دے، میں اللہ کے نام سے آپ پر دم کرتا ہوں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3523]
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، جبریل علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تشریف لائے اور فرمایا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ بیمار ہو گئے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ جبریل علیہ السلام نے فرمایا: «بِسْمِ اللّٰهِ أَرْقِيكَ، مِنْ كُلِّ شَيْءٍ يُؤْذِيكَ، مِنْ شَرِّ كُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَيْنِ حَاسِدٍ، اللّٰهُ يَشْفِيكَ، بِسْمِ اللّٰهِ أَرْقِيكَ» میں آپ کو اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں، آپ کو تکلیف دینے والی ہر چیز سے، ہر جان یا آنکھ یا حاسد کے شر سے، اللہ آپ کو شفا دے، میں آپ کو اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3523]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/السلام 16 (2186)، سنن الترمذی/الجنائز4 (972)، (تحفة الأشراف: 4363)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/28، 56، 58، 75) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥المنذر بن مالك العوفي، أبو نضرة
Newالمنذر بن مالك العوفي ← أبو سعيد الخدري
ثقة
👤←👥عبد العزيز بن صهيب البناني، أبو حمزة
Newعبد العزيز بن صهيب البناني ← المنذر بن مالك العوفي
ثقة
👤←👥عبد الوارث بن سعيد العنبري، أبو عبيدة
Newعبد الوارث بن سعيد العنبري ← عبد العزيز بن صهيب البناني
ثقة ثبت
👤←👥بشر بن هلال الصواف، أبو محمد
Newبشر بن هلال الصواف ← عبد الوارث بن سعيد العنبري
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح مسلم
5700
باسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس أو عين حاسد الله يشفيك باسم الله أرقيك
جامع الترمذي
972
باسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس وعين حاسد باسم الله أرقيك والله يشفيك
سنن ابن ماجه
3523
بسم الله أرقيك من كل شيء يؤذيك من شر كل نفس أو عين أو حاسد الله يشفيك بسم الله أرقيك
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3523 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3523
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مریض سے پوچھا جائے تو وہ کہہ سکتا ہے۔
کہ میں بیمار ہوں۔
اور طبیب سے  تفصیل سے تکلیف کا ذکر کرسکتا ہے۔
یہ صبر اور رضا کے منافی نہیں اور اللہ سے شکوہ شمار نہیں ہوتا۔

(2)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انسان تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردوسرے بشری حالات کی طرح بیماری بھی آتی تھی۔
اس سے امت کو صبر توجہ الی اللہ اور استقامت کا سبق ملا اورتقدیر پرایمان رکھتے ہوئے تدبیر پر عمل کرنے کا طریقہ بھی معلوم ہوا۔

(3)
صحت وسلامتی اللہ کی نعمت ہے لہٰذا اس کے لئے دعا کرنی چاہیے تاکہ اس سے فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کیے جا سکیں۔

(4)
انسان پر دوسرے کے حسد اور نظر کا اثر ہوسکتا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3523]

Sunan Ibn Majah Hadith 3523 in Urdu